کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
کراچی (وائس آف ٹیکسلا) : کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اگلے ہفتے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین کے چہلم کے پیش نظر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حضرت امام حسین کے چہلم کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہر سال سکیورٹی انتظامات کے تحت موبائل فون سروس بند رکھی جاتی ہے۔
سندھ پولیس نے چہلم امام حسین کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے 9 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش پیش کی ہے۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے موبائل فون سروس بند کی جائے۔
اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
خط میں چہلم کے موقع پر جلوس کے راستوں پر بھی موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد کراچی سمیت حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر ، لاڑکانہ، میر پور کے مخصوص علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ خط میں موبائل فون سروس 30 اکتوبر کو صبح سات بجے سے لے کر رات بارہ بجے تک بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جلسے جلوسوں ، عرس اور عوامی اجتماعات میں اکثر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اسی لیے سندھ کے 9 اضلاع میں 30 اکتوبر کو حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے دی جائے گی۔

Reviewed by Voice of Taxila News
on
16:47:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
16:47:00
Rating:

No comments: