فیملی کورٹ میں عجیب صورتحال ۔ دو خواتین نے 6 سالہ بچے کی حقیقی والدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا
سرگودھا (وائس آف ٹیکسلا) : سرگودھا کی فیملی کورٹ میں اس وقت عجیب صورتحال دیکھنے میں آئی جب دو خواتین نے 6 سالہ بچے کی حقیقی والدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک شیخاں والا شاہ پور کی سمیرا کا دعویٰ تھا کہ 6 سالہ بچہ حسن اس کا حقیقی بیٹا ہے جبکہ چک 93 شمالی کی آسیہ بی بی نے دعویٰ کیا کہ وہ حسن کی حقیقی والدہ ہے۔عدالت میں ایک ہی بچے کی حقیقی والدہ ہونے کی دعویٰ کرنے والی دو خواتین کو دیکھ کر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ عدالت نے اصل اور حقیقی والدہ ہونےکے دعویدار کو تلاش کرنے کے لیے ثبوت حاصل کر لیے۔ حاصل کیے جانے والے ثبوتوں پر سمیرا نامی خاتون نے بچے کے برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔ آسیہ نے بتایا کہ سمیرا نے پیدائش کے بعد حسن کو اس کے سپرد کر دیا تھا لیکن حسن کی حقیقی والدہ میں ہی ہوں۔ فاضل جج نے 6 سالہ بچے حسن کو اس کی سوتیلی والدہ آسیہ سے لے کر حقیقی والدہ سمیرا کے حوالے کر دیا ۔ عدالت کا فیصلہ سُن کر آسیہ کمرہ عدالت میں غم سے نڈھال ہو گئی۔
فیملی کورٹ میں عجیب صورتحال ۔ دو خواتین نے 6 سالہ بچے کی حقیقی والدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:59:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:59:00
Rating:
No comments: