ٹیکسلا: محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر پندرہ اگست سے ضلع بھر میں ہفتہ صحت منایا جارہا ہے
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /طاہر فریدون)محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر پندرہ اگست سے ضلع
بھر میں ہفتہ صحت منایا جارہا ہے اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب تحصیل ہیڈ
کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ
کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ تھے، ایم ایس ڈاکٹر مجید،اے ایم ایس ڈاکٹر
فرید الدین اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک بلین
روپے کی لاگت سے صوبہ بھر کی عوام کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں پندرہ
اگست سے ہفتہ صحت خدمت منایا جارہا ہے ہفتہ صحت خدمت کے دوران ضلعی ہیڈ
کوارٹرز ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں،دیہی مراکز صحت اور بنیادی
مراکز صحت میں تحفظ صحت کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں طبی
مشاورت، معائنہ،حفاظتی ٹیکہ جات،تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں
گی ان سہولیات پر آٹھ مرحلوں میں کام کیا جائے گا پہلے مرحلہ میں رجسٹریشن،
دوسرے میں طبی علامات کا ریکارڈ، تیسرے میں خون کا ٹیسٹ برائے ہیپاٹائٹس
بی، سی، ایچ آئی وی، ملیریا،شوگروغیرہ شامل ہیں چوتھے مرحلہ میں دمہ اور
سانس کے دیگر امراض کا ٹیسٹ، پانچویں مرحلہ میں غذائی قلت کی تشخیص،پیٹ کے
کیڑوں کی ادویات،آئرن کی گولیاں اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی
ٹیکے،چھٹے مرحلہ میں صحت مندانہ طرز زندگی سے متعلق راہنمائی اور طبی
مشاورت،ساتویں مرحلہ میں ٹی بی کی تشخیص کے لیے بلغم کا ٹیسٹ اور آٹھویں
مرحلہ میں حاملہ خواتین کا معائنہ، مشاورت اور حفاظتی ٹیکے شامل ہیں عوام
الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہفتہ صحت خدمت کے دوران اپنے قریبی ہسپتال یا
منتخب مراکز صحت کیمپس پر دی جانے والی ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اس
موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب
محکمہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت
مریضوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے ا انہوں نے کہا
کہ موجودہ حکومت کا یہ مشن ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہنگامی
بنیادوں پر مکمل کیے جائیں اور اس مشن پر مکمل تگ و دو سے دن رات کام جاری
ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔
ٹیکسلا: محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر پندرہ اگست سے ضلع بھر میں ہفتہ صحت منایا جارہا ہے
Reviewed by Voice of Taxila News
on
22:26:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
22:26:00
Rating:

No comments: