Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : واہ کینٹ کی پہلی اور نمبر 1 نیوز ویب سائیٹ کا اعزاز وائس آف ٹیکسلا کے نام, ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ نمائندہ خصوصی ) ٹیکسلا واہ کینٹ کی پہلی اور نمبر 1 نیوز ویب سائیٹ کا اعزاز وائس آف ٹیکسلا کے نام ، تحصیل پریس کلب کی جانب سے ایوارڈ سے نوازدیا گیا ، تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے زیر اہتمام جشن آزادی اور ایکسیلینس ایوارڈ کے سلسلے میں میر فاروق میرج ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں مختلف شعبوں میں نمائیاں کارکردگی کے حامل افراد میں ایکسیلنس ایوارڈ تقسیم کئے گئے، جس میں بہت سوشل میڈیا کی اہمیت کو بھی سراہا گیا اور ٹیکسلا واہ کینٹ کی پہلی نیوز ویب سائیٹ وا ئس آ ف ٹیکسلا کی خدمات کے اعتراف میں بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ، جس پر وائس آف ٹیکسلا کے چیف ایڈیٹر سید قمر عباس نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صدرڈاکٹرسید صابر علی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا تقریب میں، فیصل اقبال ، سید شاہد علی ، شاہد اعوان،ملک شکیل، زاہد قریشی، کلام نگار و شاعر ڈاکٹر زاہد چغتائی ،کارگل کے شہید کیپٹن ناصر شہید کے والد عبدا لحمید ، اعجاز الحق ، حاجی عبدالوہاب کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پرپنجاب کالج آف ایکسیلینس کی بچیوں نے ملی نغمے، تسکین علی قوال ، فراز علی خان نے قومی تہوار کے حوالے سے کلام پیش کیا ،تقریب سے صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی مرید اقبال فاونڈیشن انٹر نیشنل کے صدر ایس ایم قاسمی ،تحریک نوجوانان پاکستان کے چئیرمین محمد عبداللہ گل، ایڈو کے سید عبداللہ مسعود،محمد اسلام آزاد ،تسکین علی قوال،ڈاکٹر زاہد چغتائی،نے بھی خطاب کیا
ٹیکسلا : واہ کینٹ کی پہلی اور نمبر 1 نیوز ویب سائیٹ کا اعزاز وائس آف ٹیکسلا کے نام, ایوارڈ سے نوازدیا گیا Reviewed by Voice of Taxila News on 21:58:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.