Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین تنہا نہیں ۔نواز شریف نے چھانگا مانگا سیاست متعارف کروائی , سیف الرحمان خان

ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ سید قمر عباس ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین تنہا نہیں ۔نواز شریف نے چھانگا مانگا سیاست پاکستان میں متعارف کروائی۔ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کے لئے ملک بھر میں ا حتجاج کا دائرہ کا ر پھیلائیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء نے مال روڈ پر بیٹھ کر ثابت کر دیا کہ 17 جون کے شہدا تنہا نہیں، ان کے لواحقین کو نا تو خریدا نہیں جا سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت انہیں ڈرا سکتی ہے۔ 17جون کو لاشیں گرانے والے کس منہ سے انقلاب کی بات کرتے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں آخری حد تک جائیں گے، پاناما کیس میں چور تو پکڑا گیا مگر 14 بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والا قاتل ابھی باقی ہے ووٹ کا تقدس پامال کرنیکے دعویداروں نے عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں بکھیر دیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اشرافیہ نے ملک کو لوٹ لیا ہے، مگر میں کہتا ہوں کہ شہبازشریف صاحب، اشرافیہ تو آپ کا خاندان ہے جس نے ملک کو لوٹا ہے۔طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹان پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے خود کہا تھا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ میں وزیراعلی پنجاب کو ذمہ دار قرار دیا گیا تو میں حکومت چھوڑ دوں گا، اگر وہ ذمہ دار نہیں تو رپورٹ کو منظر عام پر کیوں نہیں لا رہے نے سانحہ ماڈل کے متاثرین تنہا نہیں، لواحقین نے فرعون کی طاقت، قارون کی دولت ٹھکرائی، وہ وقت دور نہیں،جب ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملے گا۔ عیدالاضحیٰ کے بعدملک بھر میں ریلیوں اور احتجاج کے ذریعے طلم کے نظام کا خاتمہ اور ظالموں کو پھانسی کے پھندے پر پہنچاکے دم لیں گے ۔ چاہیں توانصاف چھین سکتے ہیں مگرقانون ہاتھ میں نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے لہو سے کسی قیمت پر بھی بے وفائی نہیں کر سکتے۔ حکومت اس سانحہ کی براہ راست ذمہ دار ہے اور ہم اپنے شہیدوں کا بدلہ لینے تک اس کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ظلم کے خلاف اس جنگ کو حق کی آخری فتح تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا ہم اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دے کر ہی دم لیں گے خواہ ہمیں اس کی کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین تنہا نہیں ۔نواز شریف نے چھانگا مانگا سیاست متعارف کروائی , سیف الرحمان خان Reviewed by Voice of Taxila News on 19:10:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.