ٹیکسلا : نواحی گاوں عثمان کھٹڑ کا داخلی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ٹیکسلا : (وائس آف ٹیکسلا / قمر عباس ) نواحی گاوں عثمان کھٹڑ کا داخلی روڈ
ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، نکاسی آب علاقہ مکینوں کے لئے عذاب جان بن گئی ،
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے نواحی گاوں عثمان کھٹڑ کا داخلی روڈ شدید ٹوٹ
پھوٹ کا شکار ہے جس سے علاقہ مکینوں کو ٹریفک متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ
نکاسی آب جیسے مسائل کا سامنا ہے ، بارش کے دنوں میں گاوں کا مین داخلی
راستہ پانی کے تالاب کا منظر پیش کرتا ہے اور لوگ گندے پانی میں سے گزر کر
گھر جانے پر مجبور ہیں ، نکاسیِ آب کاانتظام نہ ہو نے کی وجہ سے روڈ پر جگہ
جگہ کھڈے پڑ چکے ہیں اور علاقہ کی مین سڑک مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے،
اہل علاقہ کی انتظامیہ اور وہاں سے کامیاب ہونے والے نمائندوں سے مطالبہ ہے
کہ خداراہ اس مسئلے کی طرف دھیان برتا جائے اور نکاسی آب کا کوئی خاطر
خواہ انتظام کیا جائے اور روڈ کی تعمیر بھی دوبارہ کی جائے ، تا کہ علاقہ
مکینوں کو گندے پانی سے نہ گزرنا پڑے ،
ٹیکسلا : نواحی گاوں عثمان کھٹڑ کا داخلی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:49:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:49:00
Rating:


No comments: