Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا :یونین کونسل عثمان کھٹڑ حکومتی زعماء کی عدم توجہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گئی

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا /مظہر حسین)یونین کونسل عثمان کھٹڑ حکومتی زعماء کی عدم توجہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گئی،سڑک کی ٹوٹ پھوٹ حادثات کا موجب بننے لگی،بارشوں میں سڑک پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوجاتا ہے ، لوگوں کا گزرنا محال ہوجاتا ہے ،خصوصاََ سکول جانے والے بچوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی عثمان کھٹڑکے مکینوں کو بے یار مددگار چھوڑ دیا گیا،سیاسی چپقلش نے صورتحال کو مزید گھبیر بنادیا ہے، منتخب ہونے والے کونسلران ، چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹڑ بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں،کس کے پاس جائیں کسے اپنی فریاد سنائیں،الیکشن میں بلند و بانگ دعوئے کئے گئے جیتنے کے بعد یہاں کے مکینوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا، حکومتی زعماء علاقہ مکینوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں،اہل علاقہ میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے،ارباب اختیار سے مکینوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق یونین جو کہ ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی ہے ، عرصہ دراز سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں،بارشوں میں علاقہ تالاب کا منظر پیش کرتا ہے کئی کئی فٹ پانی سڑک پر کھڑا ہوجاتا ہے جس سے مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے میڈیا کو بتایا گیا کہ مذکورہ سڑک کئی دیہاتوں کو ملانے والی واحد گذر گاہ ہے ملی بھگت سے ملحقہ آبادیوں کا سیوریج کا پانی اس علاقہ میں ڈال دیا گیا جبکہ یہاں نکاسی آباد کا کوئی بندوبست بھی نہیں کیا گیا،سیوریج کا گند اپانی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کے لئے عذاب بن چکا ہے،بلدیاتی الیکشن سے قبل ہم سے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا گیا جو بعد میں جیتنے کے بعد یہاں کے نمائندے بھول گئے،اور مکینوں کو بے یار مددگار چھوڑ دیا گیا، میڈیا کو بتایا گیا کہعثمان کھٹڑے گزرنے والی سڑک سے متعدد دیہات لنک ہوتے ہیں جن میں پنڈ گاکھڑا ،جولیاں ،سلطان پور وغیرہ شامل ہیں اور عثمان کھٹڑ سے گزرنے والی سڑک انھیں ملانے والی واحد گزر گاہ ہے جس کی مرمتی ، پختگی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، جبکہ نکاسی آب کے لئے علاقہ میں نالے بھی نہیں بنائے گئے جس سے اہل علاقہ سخت مصیبت سے دوچار ہیں،حکومتی زعماء مکینوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں،مکینوں نے مطالبہ کیا کہ مکینوں کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے ارباب اختیار ٹھوس اقدامات کریں ہمارے ساتھ جو اس مشکل وقت میں کھڑا ہوگا اہل علاقہ اسے اپنا نجات دھندہ سمجھیں گے،
ٹیکسلا :یونین کونسل عثمان کھٹڑ حکومتی زعماء کی عدم توجہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گئی Reviewed by Voice of Taxila News on 20:39:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.