Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔




پشاور (وائس آف ٹیکسلا/ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و سابق بیورو کریٹ گلزار خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے 2013 میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں سہہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی۔گلزار خان رکن قومی اسمبلی بننے سے پہلے بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ بحیثیت بیورو کریٹ اپنی سروس کے دوران وہ ڈپٹی کمشنر پشاور، پولیٹیکل ایجنٹ برائے جنوبی وزیرستان اور چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین رہ چکے ہیں۔ 

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ Reviewed by Voice of Taxila News on 10:59:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.