Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوگی،کسی کو افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

کراچی (وائس آف ٹیکسلا/ آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پہلے صدور کی پالیسیوں کی طرح ناکام ثابت ہوگی، افغان مسئلے کا حل جنگ سے نہیں بلکہ سیاسی طور پر نکالا جا سکتا ہے، ہم کسی کو بھی افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گےامریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نیوز کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان جنگ کیلئے نئی حکمت عملی پہلے امریکی صدور کی پالیسیوں کی طرح ناکام ثابت ہوگی، پہلے دن سے ہمارا موقف واضح ہے کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں ہوگی اس لیے اس مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔افغان جنگ پاکستان نہیں لانے دیں گے اور نہ ہی کسی کو بھی افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت دیں گے۔
ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوگی،کسی کو افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی Reviewed by Voice of Taxila News on 14:30:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.