نواب آباد: صفائی کی عدم دستیابی، چوہوں والی برف بکنے لگی
نواب آباد (وائس آ ف ٹیکسلا /سید قمر عباس ) صفائی کی عدم دستیابی، چوہوں
والی برف بکنے لگی ،گرمی کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں پینے والے پانی میں
برف ڈالی جاتی ہے کہ پانی کو ٹھنڈا کیا جا سکے لیکن اگر بر ف بنانے میں
صفائی نہ برتی جائے تو وہی برف بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے ایسا ہی ایک
واقعہ نواب آباد واہ کینٹ میں بھی پیش آیا ، تفصیلات کے مطابق حسن نامی
نوجوان نے نواب آباد کے ایک ٹھیے سے برف خرید ی اور اسی ثنا ء میں اس نے
دیکھا کے برف کے بلاک میں ایک چوہا بھی فریز ہوا ہے جو کہ واضع طور پر
دیکھا جا سکتا تھا ، اور اس کے باوجود ٹھیے والا برف بیچے جا رہا تھا ،
نوجوان نے مو قع دیکھ کر برف کی فوٹو بنا لی ،اور ساتھ ہی ٹھیے والے کو بھی
چوہے کے بارے میں آگاہ کیا ، حسن کا کہنا ہے کہ ہم اور اس علاقہ کے نجانے
کتنے لوگ اس برف ٹھیے سے روزانہ بر ف خریدتے ہیں اگر صفائی کا خطر خواہ
انتظام نہ کیا گیا تو لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ،لہذا متعلقہ
اداروں سے اپیل ہے کہ صفائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے تا کہ بیماریوں سے
بچا جا سکے۔
نواب آباد: صفائی کی عدم دستیابی، چوہوں والی برف بکنے لگی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
19:09:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
19:09:00
Rating:

No comments: