ٹیکسلا :یونین کونسل جلالہ نکاسی آب کی عدم دستیابی سیوریج کا گندا پانی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/ وسیم شاہ ) یونین کونسل جلالہ نکاسی آب کی عدم
دستیابی سیوریج کا گندا پانی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا ، یونین کونسل جلالہ
حکومتی زعماء کی عدم توجہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی ، نکاسی آب کی عدم
دستیابی سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ، سڑک
کی ٹوٹ پھوٹ حادثات کا مو جب بننے لگی بارشوں میں سڑک پر کئی کئی فٹ پانی
جمع ہو جاتا ہے ،لوگوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے سکول کے بچوں کا سکول جانا
محال ہو جاتا ہے ، ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی حسین آباد کے مکینوں کو بے
یارومددگار چھوڑ دیا گیا ، سیاسی چپقلش نے صورت حال کو مزید گھنبیربنادیا
ہے، پی ٹی آئی کے منتخب ہونے والے کونسلر ان چیئرمین یونین کونسل بے بسی کی
تصویر بن گئے ہیں ، کس کے پاس جائیں کسے اپنی فریاد سنائیں ، الیکشن میں
بلند و بالا دعوے کئے گئے جیتنے کے بعد یہاں کے مکینوں سے سو تیلی ماں جیسا
سلوک کر رہے ہیں ، اہل علاقہ میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے ارباب اختیار سے
مکینوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل
جلال کے وارڈ نمبر دو جہاں سے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آ ئی کے ملک ثاقب
ممتاز بنے ، حسین محسن شاہ ، حاجی نصیر ، حاجی بنارس عمر خان ، عمیر خان ،
بابا امین ، امجد خان ، سید شاہ ، حسین مقدر حسین شاہ ، نوران شاہ و دیگر
نے سروے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حسین آباد جو کہ
ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی ہے، عرصہ دراز سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ
جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں بارشوں علاقہ تالاب کا منظر پیش کرتا ہے،
بلدیاتی الیکشن سے قبل ہم سے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کہ
جیتنے کے بعد نمائندے بھول گئے ، مکینوں کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ خدا راہ
ان علاقے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے ،
ٹیکسلا :یونین کونسل جلالہ نکاسی آب کی عدم دستیابی سیوریج کا گندا پانی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:46:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:46:00
Rating:


No comments: