Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: پاکستان دینے کا نام ہے لوٹنے گھسوٹنے کا نام نہیں, تحریک نوجوانان پاکستان کے چئیرمین محمد عبداللہ گل


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / نمائندہ خصوصی )تحریک نوجوانان پاکستان کے چئیرمین محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ پاکستان دینے کا نام ہے لوٹنے گھسوٹنے کا نام نہیں ہمیں تمام تفرقات سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف پاکستان کے لئے کام کرنا ہے،ڈیوائیڈاینڈ رول کے فارمولے نے اس قوم کا مار دیا پہلے انگریزوں نے اور پھر انگریزوں کے غلاموں نے اس قوم کے ساتھ وہی سلوک کیا،فخر ہے اس خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اس باپ کا بیٹا ہوں جس نے صلاح الدین ایوبی کے بعد دنیا کا نقشہ تبدیل کیا،پاکستان میرا رومینس میری محبت ہے اور میں اپنی محبت میں آخری حد تک جاسکتا ہوں،میں دشمن کی جان لینے اور اپنی دینے سے کبھی دریغ نہیں کرونگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے زیر اہتمام جشن آزادی اور ایکسیلینس ایوارڈ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی نے تمام معزز مہانوں کا شکریہ ادا کیا ، تقریب میں مختلف شعبوں میں نمائیاں کارکردگی کے حامل افراد میں ایکسیلنس ایوارڈ تقسیم کئے گئے، تقریب میں، فیصل اقبال ، سید شاہد علی ، شاہد اعوان،ملک شکیل، زاہد قریشی، کلام نگار و شاعر ڈاکٹر زاہد چغتائی ،کارگل کے شہید کیپٹن ناصر شہید کے والد عبدا لحمید ، اعجاز الحق ، حاجی عبدالوہاب کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پرپنجاب کالج آف ایکسیلینس کی بچیوں نے ملی نغمے، تسکین علی قوال ، فراز علی خان نے قومی تہوار کے حوالے سے کلام پیش کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جنرل حمید گل مرحوم کے فرزند عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ میرے لئے فخرکی بات ہے کہ جشن آزادی کے دن میں ٹیکسلا پریس کلب میں آیا،تحصیل پریس کلب کے تمام ممبرا کا مشکور ہوں،انھوں نے کہا کہ افسوس کے ستر سال بعد بھی ہم آج تک اپنی شناخت حاصل نہ کر سکے،پاکستا ن ایک ایسا تحفہ ہے جسے بہت کم لوگوں کو قدر ہے،دس لاکھ لوگوں نے اس وطن کو حاصل کرنے کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے، ان کشمیریوں کے لئے سوچیں جنہوں نے اپنے گھروں میں سفید کپڑوں کی جگہ پاکستان کے پرچم رکھے ہوئے ہیں،تاکہ شہدا کی ان کے اندر تدفین کی جائے،یہ پاکستانی پرچم کفن ہے انکا ، ایک لاکھ پچیس ہزار لوگوں کی شہادتیں ہوگئیں ہیں ساڑھے دس ہزار خواتین کی اجتماعی زیادتی ہوئی،کہاں ہیں وہ ٹیپو سلطان اور صلاح الدین ایوبی،محمد بن قاسم جو ایک عورت کے خط کے اوپر للکارتا ہوا اس خطہ کے اندر آتا ہے،آج بیس کروڑ عوام کے اندر وہ جوہر موجود نہیں یہ میں ماننے کے لئے تیار نہیں،پاکستان میرے ایمان کا حصہ ہے،میری موجودگی کا سبب ہے،میں اگر آج ہوں یا میرے والد اس ملک کے جنرل تھے، وہ جنرل ہیں تو وہ اس پاکستان کی بنیاد پر تھے، وہ پاکستا ن جو روس کے ساتھ ٹکرایا تو اسکے سولہ ٹکڑے کر دیئے،چھ اسلامی ریاستیں آئیں ،میں اس خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اس باپ کا بیٹا ہوں جس نے صلاح الدین ایوبی کے بعد دنیا کا نقشہ تبدیل کیا،جنرل حمید گل اسی ملک کا خمیر تھا اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے مرد مجاہد کو یہ موقع دیا،پاکستان میرا رومینس میری محبت ہے اور میں اپنی محبت میں آخری ھد تک جاسکتا ہوں،میں دشمن کی جان لینے اور اپنی دینے میں کبھی دریغ نہیں کرونگا،یہ سب زبانی کلامی نہیں میں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں،ہم نے قوم کو بتانا ہے کہ ہم ایک مقصد لیکر پیدا ہوئے تھے،وہ مقصد صرف مسلمان ہند کے لئے نہیں بلکہ وہ مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہے اگر دنیا میں کوئی ممتاز قوم ہے تو وہ پاکستانی قوم ہے جس نے یہ ملک دیا آج اس کا ایک بچہ کونسلر تک نہیں،جو پاکستان کا پہلا وزیر اعظم رہا جسکی زمین میں آٹھ ریلوے اسٹیشن آتے تھے لیاقت علی خان کی کونسی اولاد آج جنرل ، کرنل یا کسی اسمبلی میں نظر آتی ہے،پاکستان دینے کا نام ہے لوٹنے گھسوٹنے کا نام نہیں ہمیں تمام تفرقات سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف پاکستان کے لئے کام کرنا ہے،پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے،انٹر نیشنل مقابلوں میں پچھلے دو سالوں سے دنیا کے ایک سو انچاس 149 ممالک میں اس پاکستانی قوم اور اس فوج کی فتح ہوئی ہے،بارہ سو ارب ڈالر لگا کر امریکہ افغانستان میں ہار گیا،ہماری پہچان پاکستا ن کا سبز حلالی پرچم ہے،جب مروں گا یہی میری قبر پر لگے گا،ڈیوائیڈاینڈ رول کے فارمولے نے اس قوم کا مار دیا پہلے انگریزوں نے اور پھر انگریزوں کے غلاموں نے اس قوم کے ساتھ وہی سلوک کیا،ہم اور آپ کبھی غلام پیدا نہیں ہوئے تھے اور اگر غلامی ہی کرنی ہے توپھر حضرت محمدﷺ کے علاوہ کسی کی غلامی مجھے قبول نہیں،میں تو اسکا امتی ہوں جس نے تاریخ رقم کی رہتی دنیا تک اسکا نام رہے گا،جن لوگوں نے تاریخ میں لوگوں کو کچھ دیا آج تاریخ میں انہی کا نام زندہ ہے،جنہوں نے اس ملک کو لوٹا گھسوٹا اور اس ملک کو تقسیم کیا،قوم کے اندر اگر نئے لیڈر نہیں مل رہے تو پھر ہمیں سوچنا پڑے گا کہ کیا قوم پھر خود کشی کر لے،جب تک رسول ﷺ کے نظام کو نہیں اپنائیں گے ہم ذلیل و خوار ہوتے رہیں گے کیونکہ اسی نظام کو اپنانے میں ہی ہم سب کی فلاح ہے ،تقریب سے صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی مرید اقبال فاونڈیشن انٹر نیشنل کے صدر ایس ایم قاسمی ، ایڈو کے سید عبداللہ مسعود،محمد اسلام آزاد ،تسکین علی قوال،ڈاکٹر زاہد چغتائی،نے بھی خطاب کیا،
ٹیکسلا: پاکستان دینے کا نام ہے لوٹنے گھسوٹنے کا نام نہیں, تحریک نوجوانان پاکستان کے چئیرمین محمد عبداللہ گل Reviewed by Voice of Taxila News on 21:19:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.