Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان خان

ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/نمائندہ خصوصی)ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔ بے حس اور بے ضمیر لوگوں کے پروٹوکول نے معصوم بچے کو شہید کر دیا لیکن کسی نے رک کر بھی لاش کو نہیں دیکھا۔معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے سانحہ ماڈل ٹاؤن شہدا کے لواحقین اپنی فریاد لے کر کب تک بیٹھیں گے۔ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بارہ سالہ حامد چغتائی کی وفات انتہائی افسوسناک قابل مذمت واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایلیٹ فورس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اور برق رفتاری سے آگے کی جانب نکل گئی جب کہ قافلے میں شامل کسی بھی گاڑی یا اہلکار نے بچے کو اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔حامد کا چچا مدد کے لئے پکارتا رہا منتیں کرتا رہا مگر کسی نے اسکی دہائی نہ سنی اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو قریبی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی یہ لوگ مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں ان ظالموں کی وجہ سے ایک جان چلی گئی اور انہیں افسوس تک نہیں ہوا انہوں نے کیپٹن صفدر اور سعد رفیق کے بیانات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے بچے کی موت پر شہادت کا رتبہ دیکر اپنے کھاتے میں شہید ڈال کر سیاست چمکارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسلم لیگ نہیں یہ قاتل لیگ ہے جس نے نہ جانے کتنے خاندانوں کے چراغ گل کئے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون ان ظالم اور نا اہل حکمرانوں کے سر ہے ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم حامد اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
ٹیکسلا:ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان خان Reviewed by Voice of Taxila News on 15:35:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.