Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : ظلم کے نظام کا خاتمہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے سے ہوگا سیف الرحمان خان جنرل سیکرٹری پا کستان عوامی تحریک راولپنڈی

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس )شہباز شریف جیسے نامزد ملزمان وزیراعظم بن کر ملک کے لیے مزید نقصان کا باعث بنیں گے۔ظلم کے نظام کا خاتمہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے سے ہوگا۔ ہم شہیدوں کے لہو سے کسی قیمت پر بھی بے وفائی نہیں کر سکتے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس، ملزمان عدالتی کارروائی کو سنجیدہ نہیں لے رہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک  ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان خان نے نیو سٹی فیز 2میں عطاری بلڈرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر تھے ان کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدرنعیم سلطان کیانی اور آواز خلق پارٹی کے چیئرمین ملک فیصل اقبا ل کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی سیف الرحمان نے خان نے کہا کہ اب گلی گلی میں گو شہبازگو ہوگا ان کا کہنا تھاکہ شبہاز شریف 14 شہریوں کے قتل میں نامزد ملزم ہیں، باقر نجفی کی کمیشن رپورٹ نے شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ نااہل نوازشریف کی جانب سے شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم منتخب کرنا قانون اور قوم کے ساتھ مذاق ہے،شرافیہ نے کردار کشی کے ساتھ ہماری لاشیں گرائیں، ظلم کے نظام کا خاتمہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے سے ہوگا: ۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں تحریک کے نہتے کارکنوں پر پنجاب پولیس کی وحشیانہ فائرنگ کی بھی مذمت کی جس میں چودہ لوگ شہید ہو گئے تھے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں اور سینکڑوں شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے لہو سے کسی قیمت پر بھی بے وفائی نہیں کر سکتے۔ حکومت اس سانحہ کی براہ راست ذمہ دار ہے اور ہم اپنے شہیدوں کا بدلہ لینے تک اس کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ظلم کے خلاف اس جنگ کو حق کی آخری فتح تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا ہم اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دے کر ہی دم لیں گے خواہ ہمیں اس کی کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔
ٹیکسلا : ظلم کے نظام کا خاتمہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے سے ہوگا سیف الرحمان خان جنرل سیکرٹری پا کستان عوامی تحریک راولپنڈی Reviewed by Voice of Taxila News on 21:16:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.