خان پور : وا پڈا ,والے سوتے رہے چور اپنا کام کر گئے, ٹیوب ویل کا ٹرا نسفار مر چوری
خان پور (وائس آف ٹیکسلا/ بیورو خانپور)وا پڈا والے سوتے رہے چور اپنا کام کر گئے پرانا خان پور محلہ قر یشی آباد ٹیوب ویل کا ٹرا نسفار مر نا معلوم چور چوری کر کے لے گئے جس کی وجہ سے علا قہ بھر میں پا نی کی سپلا ئی بند ہو گئی علا قہ کر بلا کا منظر پیش کر نے لگا اس سے قبل گا ئوں کھوئی میرا میں پا نی کا بحران 3ماہ میں بھی ختم نہیں ہو سکا اور اوپر سے چور اپنے ہا تھ کی صفا ئی دیکھا گئے جس کی وجہ سے پر انا خان پور۔ڈمکہ۔قریشی آباد۔محلہ شیر آباد۔محلہ نئی آبادی۔لونکینٹر۔ڈھوک فر مان کے تمام محلہ جات میں پا نی کا بحران پیدا ہو گیا اہلیان علا قہ کا کہنا ہے کہ ہپ واردات واپڈ ا کی ملی بھگت سے بھی ہو سکتی ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اپریٹر کی غفلت سے بھی مگر اذیت اس وقت اہلیان علا قہ اٹھا رہے ہیں وہ کسی کو بیان نہیں کر سکتے اہلیان علا قہ نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ دار افسران سے فوری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ جلد از جلد پا نی کی بحالی کا کام کیا جا ئے تا کہ علا قہ بھر سے پا نی کا بحران ختم ہو سکے۔
خان پور : وا پڈا ,والے سوتے رہے چور اپنا کام کر گئے, ٹیوب ویل کا ٹرا نسفار مر چوری
Reviewed by Voice of Taxila News
on
15:57:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
15:57:00
Rating:

No comments: