ٹیکسلا: عدالت میں خون کی ہولی کھیلنے کی دھمکی
ٹیکسلا: (وائس آف ٹیکسلا /کرام رپورٹر
) ٹیکسلا عدالت میں خون کی ہولی کھیلنے کی دھمکی ,ٹیکسلا بار کے چار وکلا
کو دھمکی آمیز مسیج وصول ہوئے،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا عدالت میں خون کی
ہولی کھیلنے کی دھمکی ,ٹیکسلا بار کے چار وکلا راجہ طاہر ، سید اقرار حیدد ، رانا راحت ، جنید مغل کو دھمکی آمیز مسیج وصول
ہوئےکہ آج ۹بجے ٹیکسلا کورٹ میں دھماکہ ہوگااوراطلاح دے دی ہے دس بندوں
کوماریں گےسنبھال سکتے ہو تو سنبھال لینا۔داعش کا ادنی کارکن ،دہشت گردوں
نے ایک اور میسج میں لکھا کہ ایک گھنٹہ بعد ٹیکسلا کچہری موت کا رقص
ہوگا،ہم کچہری میں دہشت گردی کرنے آ رہے ہیں انتظار کرو ، داعش ، ۔یہ خبر
سنتے ہی ججز نے فوری طور پر عدالت کی کاروائی کو ختم کر دیا۔ججز نے فوری
طور پر احاطہ عدالت کو خالی کروا لیا ٹیکسلا عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت
انتظامات کر دیے گئے ہیں کسی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخل نہیں ہونے
دیا جا رہا۔بار کے صدر میر ناصر بلال نے فوری طور پر ججز کو مطلع کیا اور
جس پرٹیکسلا بار روم میں ہنگامی میٹینگ کی گئی اور فوری طور پر اتنظامیہ کو
طلب کیا گیا ، ٹیکسلا عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے
ہیں کسی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔اس موقع پر
صدر بار میر ناصر بلال نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان عدل اور
ٹیکسلا بار ایک اہم ادارہ ہے اور ہم موجودہ سیکیورٹی سےمطمئن نہیں ہیں اور
انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس کی بجائے رینجرز ایوان کی سیکورٹی پر
تعینات کیا
جائے.

ٹیکسلا: عدالت میں خون کی ہولی کھیلنے کی دھمکی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:23:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:23:00
Rating:



No comments: