Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا محلہ صادق آباد محلہ اورجمیل آبادکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ، کچرے کے ڈبے تعفن پھیلانے لگے

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس )  راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا  محلہ صادق آباد محلہ اورجمیل آبادکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ، کچرے کے ڈبے تعفن پھیلانے لگے اور مارکیٹ میں موجود تاجر برادری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی پرمجبور۔سرکاری وسائل پرائیویٹ سیکٹر کے لیے استعمال ہونے لگے۔ٹیکسلا میں راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کی گاڑیاں پرائیویٹ ہسپتالوں کی صفائی میں مصروف عمل۔دوسری جانب پبلک پلیس پر موجود کچرے کے ڈبے تعفن پھیلانے لگے اور مارکیٹ میں موجود تاجر برادری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی پرمجبور۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جس کی بنیادی ذ مہ داری علاقے کی مجموعی صفائی ہے لیکن سرکاری وسائل پرائیویٹ ہسپتالوں کے لیے استعمال کیے جانے لگے ۔ٹیکسلا کے محلہ صادق آباد اور محلہ جمیل آباد کے رہائشی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نارواں سلوک کی وجہ سے گندگی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، محلہ جمیل آباد کی چند اہم ترین گلیاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سال کے بارہ مہینے گندگی غلاظت سے بھری رہتی ہیں برسات کے موسم میں سینکڑوں گھروں میں گندا پانی داخل ہو جاتا ہے لوگ وبائی امراض کے شکار ہو رہے ہیں شہری درخواست کر کر تھک چکے ہیں اہل علا قہ کا ذ مہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص مارتھ سے درخواست کی ہے کہ  اس غیر ذمہ داری کا نوٹس لیا جائے اور اس علاقے کی صفائی کروائی جائے تا کہ اہل محلہ سکون کا سانس لیں،
ٹیکسلا : راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا محلہ صادق آباد محلہ اورجمیل آبادکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ، کچرے کے ڈبے تعفن پھیلانے لگے Reviewed by Voice of Taxila News on 13:58:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.