ٹیکسلا تجاوزات مافیا کا بازاروں،شاہراہوں اور چوراہوں پر قبضہ۔دکانداروں نے فٹ پاتھوں اور سڑک پر قبضہ جما لیا
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / نمائندہ خصوصی ) تجاوزات مافیا کا بازاروں،شاہراہوں اور چوراہوں
پر قبضہ۔دکانداروں نے فٹ پاتھوں اور سڑک پر قبضہ جما لیا ۔تجاوزات کی بھر
مار سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ۔تجاوزات مافیا کو سیاسی اشیر باد
حاصل ہونے سے انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ۔چنگ چی رکشوں اور ریڑھی
بانوں نے بھی انت مچا رکھی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کا
مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق فیصل شہید روڈ،مغل مارکیٹ، چھوٹی پھاٹک،بڑی
پھاٹک،نہر سٹاپ ،ایچ ایم سی روڈ،چوک سرائے کالا میں چنگ چی رکشوں اور
ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا انتہائی
دشوار ہو چکا ہے مغل مارکیٹ کے سامنے ،چھوٹی پھاٹک کے آس پاس،اور بڑی
پھاٹک اور اوور ہیڈ برج خستہ حالی کا شکار ہے اور کسی وقت بھی قیمتی جانوں
کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتا ہے پل کے نیچے ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں
اور ٹھیلے والوں نے اپنی بدمعاشی کے بل بوتے اور سیاسی اشیر باد کے تحت
پوری سڑک پر قبضہ جما یا ہوا ہے اوردوسری جانب فیصل شہید روڈچوک سرائے کالا
، کرسچئن ہسپتال کے بالمقابل ریلوے، روڈ جی ٹی روڈ ، ٹھٹھہ خلیل روڈ پر
دکانداروں نے میں سڑک پر اپنی دکانیں سجا رکھی ہیں جسکی وجہ سے ٹریفک کی
روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جا م معمول بن چکا ہے
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان دکانداروں کو سیاسی اشیر باد حا صل ہے جسکی
وجہ سے انتظامیہ کاروائی کرنے سے کنی کتراتی ہے اوردکانداروں نے آدھی دکان
روڈ پر سجا رکھی ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہے عوامی حلقوں نے
تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے
ٹیکسلا تجاوزات مافیا کا بازاروں،شاہراہوں اور چوراہوں پر قبضہ۔دکانداروں نے فٹ پاتھوں اور سڑک پر قبضہ جما لیا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:51:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:51:00
Rating:

No comments: