Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : کینٹ بورڈ ٹیکسلا کی حدود میں مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری کوئی پوچھنے والا نہیں


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/ مظہر حسین سے) کینٹ بورڈ ٹیکسلا کی حدود میں مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری کوئی پوچھنے والا نہیں ۔لوگ معدے ،آنتوں اور پیٹ کے پیچیدہ امراض میں مبتلاء ۔مضر صحت بیمار گوشت بھی سر عام فروخت ہو رہا ہے ۔ویٹرنری ڈاکٹر صرف اپنے دفتر تک محدود عوامی مسائل سے بالکل بے پراہ۔شہری سراپا احتجاج اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ ٹیکسلا کی عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کی بناء پر کینٹ بورڈ کی حدود میں مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت بڑے دھڑلے سے جاری ہے صوبائی وزیر صحت بلال یاسین کی جانب سے واضح ہدایات کے بعد بھی محکمہ صحت کا عملہ اپنی پرانی روش سے باز نہ آیا اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے دودھ اور دہی کے کاروبار کے ساتھ مضر صحت اور بیمار گوشت کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری سننے میں آیا ہے کہ قصاب گوشت کو مکھیوں سے بچانے انسانی صحت کے لئے نقصان دہ مضر کیمیکل کا سپرے بھی کرتے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں میں معدے ، آنتوں ،پیٹ اور گردوں کی بہت سی وبائی امراض پھوٹ پڑی ہیں جبکہ ویٹر نری ڈاکٹراور محکمہ صحت کے افسران صرف اپنے آفس تک محدود قصابوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور چیکنگ کا کوئی موثر نظام نہیں شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
ٹیکسلا : کینٹ بورڈ ٹیکسلا کی حدود میں مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری کوئی پوچھنے والا نہیں Reviewed by Voice of Taxila News on 22:19:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.