واہ کینٹ: واہ کینٹ کے گاؤں مہسیاں میں ڈکیتی کی عجب واردات قانون کے رکھوالے ہی ڈاکو بن گئے،
واہ کینٹ (وائس آف ٹیکسلا / کرائم رپورٹر
) واہ کینٹ کے گاؤں مہسیاں میں ڈکیتی کی عجب واردات قانون کے رکھوالے ہی
ڈاکو بن گئے، سٹی چوکی ٹیکسلا کے رضا کار جو کہ پولیس اور رینجر کی وردیوں
میں ملبوس تھے مہسیاں کے رہائشی شیر علی کے گھر رات دو بجے تلاشی کے بہانے
گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر تمام اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا
اور ایک الگ کمرے میں رسی سے باندھ دیا،شیر علی کے مطابق رضاکا روں نما
ڈاکوؤں نے تمام اہل خانہ کو باندھنے کے بعد تمام گھر کی تلاشی لینا شروع
کردی اور گھر میں پڑے بیالیس لاکھ نقد اور دس تولے سونا ساتھ تین عدد قیمتی
موبائل لے کر فرار ہو گئےا مین شیر علی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار تلاشی
کے بہانے میرے گھر میں داخل ہو ئے اور کہا کہ ہم پولیس والے ہیں تمام گھر
والے ایک طرف ہو جائیں ہم نے تلاشی لینی ہے تم لوگوں کے گھر میں اسلحہ ہے
اور تم لوگ افغانی ہو ہم نے کہا کہ آپ لوگ اپنی تسلی کرلیں ہم نہ تو افغانی
ہیں اور نہ ہی ہمارے گھر اسلحہ ہے جس کے بعدانہوں نے ہم سب لوگوں کو رسیوں
سے باندھ دیا اور پورے گھر کی تلاشی لینا شروع کردی جس میں ہمارے گھر پڑے
ہوئے بیالیس لاکھ روپے نقد دس تولے سونا اورتین عدد قیمتی موبائل نکال لئے
شیر علی کا کہنا تھا کہ ان چھے ڈاکوؤں میں سے ایک کا چہرہ میں نے دیکھ لیا
تھا جس کو بعد میں میں نے پولیس رضاکار کی حیثیت سے پہچانا میں نے اسکو سٹی
چوکی ٹیکسلا میں کام کرتے ہوئے دیکھا پھر ہم نے اس رضا کار کو اپنی مدد آپ
کے تحت گرفتار کرکے چوکی نمبر پانچ کے انچار ج ظفر کے حوالے کیا جس نے
ہمیں نہیں معلوم اس کے ساتھ کیا کیا ظفر نے ایف آئی آر بھی اپنی مرضی سے
کاٹی اور اس میں جو کچھ لکھا وہ اپنی مرضی سے لکھا ہم سے ایک لفظ بھی نہیں
پوچھا اور نہ ہی اس میں رقم یا پولیس رضاکاروں کا ذکر کیا شیر علی کا مزید
کہنا تھا کہ میں غریب شخص ہوں میں نے پیسے بھائی کے ایکسکویٹر خریدنے کیلئے
رکھے ہوئے تھے جوپولیس رضاکار لوٹ کر لے گئے اب پولیس اپنے پیٹی بند
بھائیوں کو بچانے کیلئے متحرک ہے ظفر چوکی انچارج نے جو ایف آئی آر دی ہے
وہ سراسر جھوٹ اور بددیانتی پر مبنی ہے میں وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ،وزیر
داخلہ آئی جی پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران
سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ڈکیتی میں ملوث پولیس رضا کاروں کو فوری طور پر نہ
صرف گرفتار کرائیں بلکہ ان سے میری لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات بھی
واپس دلائے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں
واہ کینٹ: واہ کینٹ کے گاؤں مہسیاں میں ڈکیتی کی عجب واردات قانون کے رکھوالے ہی ڈاکو بن گئے،
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:12:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:12:00
Rating:

No comments: