ٹیکسلاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ۔
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/نمائندہ خصوصی)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات
کا فقدان ہے، پیرامیڈیکل اسٹاف کی بجائے دیگرملازمین مریضوں کو دیکھنے
لگے، جبکہ ڈاکٹر بھی ڈیوٹی سے غائب رہنے لگے ہیں، ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا
مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا جہاں ڈاکٹروں کی بجائے درجہ چہارم کے
ملازمین لوگوں کو انجیکشن لگانے لگے جبکہ ہسپتال میں مختلف اشیاء کی
خریدوفروخت کے بہانے لاکھوں روپے کا بجٹ ہڑپ کر لیا گیا ہے ایم ایس سمیت
اکثر عملہ غائب ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا
ہے حکومت نے تو ہسپتال بنائے تھے مریضوں کی سہولیات کیلئے مگر ڈاکٹروں نے
ہسپتالوں کو آپنے باپ کی جاگیر سمجھ رہا رکھاہے جہاں نہ صرف مریضوں کو ذلیل
و خوار کیا جاتا ہے بلکہ شکایت کرنے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بھی بنایا
جاتا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا میں مریضوں کا کوئی پرسان حال
نہیں ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپراواہی کی داستانیں زبان زد عام ہیں اور
سہولیات کا فقدان ہے جبکہ آئے روز کوئی نہ کوئی انسانیت سوز واقعہ رونما
ہوتا رہتا ہے لیکن تمام معاملات انتظامیہ کے میل ملاپ سے رفع دفع ہو جاتے
ہیں جسکا کبھی بھی مقامی قیادت نے آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ ایسے
معاملات کو دبا لیا جاتا ہے اور نہ ہی مقامی صحافیوں نے کبھی اس طرف توجہ
دی ہے جس کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاوارث بن چکا ہے ہسپتال کے اندر
مریضوں کے ساتھ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر شائستہ رویہ روا رکھا جاتا
ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے اس تمام
تر صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں
کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جا سکے
ٹیکسلاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ۔
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:42:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:42:00
Rating:

freemake video downloader key
ReplyDeletehitfilm system requirements
Website