Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

کرپشن کے خلاف جنگ میں فتح پاکستان کی ہو گی۔ سراج الحق

ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/نمائندہ خصوصی)کرپشن کے خلاف
جنگ میں فتح پاکستان کی ہوگی۔سپریم کورٹ ایسا فیصلہ دے گی جس سے عدل کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے اور کرپشن کے خلاف فتح پاکستان کی ہوگی۔ سابق حکومت میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے وزارت عظمی کی قربانی تو دے دی مگر اپنے پاس کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے سوئس بنک کو خط نہ لکھاان خیالات کا اظہارانہوں نے واہ کینٹ میں کرپشن فری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی اداروں نے کرپشن کی حوصلہ افزائی کی امید ہیسپریم کورٹ ایسا فیصلہ دے گی جس سے عدل کی حوصلہ افزائی ہو گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کیس مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے اور کرپشن کے خلاف فتح پاکستان کی ہوگی ہمارا بنیادی مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے جو کسی فرد واحد یا کسی پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ عوام اور پاکستان کے وسیع مفاد میں ہے اس موقع پر سابق ایم پی اے اور جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اہم رکن پروفیسر وقاص خان نے بھی خطاب کیا جماعت اسلامی کے ورکرز اور سپورٹرز کی کثیرتعداد موجود تھی
کرپشن کے خلاف جنگ میں فتح پاکستان کی ہو گی۔ سراج الحق Reviewed by Voice of Taxila News on 21:04:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.