Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا سٹی چوکی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/نمائندہ خصوصی)ٹیکسلا سٹی چوکی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر۔نوجوان نسل کا مستقبل تباہی کے دھانے پر۔پولیس خاموش تماشائی۔منشیات فروشوں نے مختلف مقامات پر اپنے ڈھیرینالئے اھل علاقہ سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق سٹی چوکی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے محلہ موچیاں،موہڑہ شاہ ولی شاہ،محلہ مکراں،محلہ مجاور،نہر سٹاپ،پڑی محلہ،محلہ عنایت شاہی،محلہ مکراں،بنی محلہ،اور محلہ چک مظفر آبادمیں منشیات فروشوں نے ڈھیرے ڈال لئے ہیں چودہ سال سے لے کر ساٹھ سال کے بوڑھے جگہ جگہ ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے ہیروئین،شراباور نشہ آور انجیکشن کا استعمال کر کے دنیا و مافیا سے بے خبرپڑے ہیں جبکہ منشیات فروش بڑے دھڑلے سے اپنے کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں اور دونوں ہاتھوں سے مال بنانے میں مصروف ہیں اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور پولیس صرف خانہ پری کے لئے چھوٹے نشوئیوں کو پکڑ کر اپنے فرائض انجام دیتی ہے جبکہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے کنی کتراتی ہے اہلیان  علاقہ کا آر پی او اور سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کرپت اور بدعنوان آفیسران کے خلاف فوری کاروائی کرتے  ہوئے انہیں یہا ں سے تبدیل کر کے ان کی جگہ ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افسران کی تعیناتی کے احکامات صادر فرمائیں تا کہ ا منشیات فروشوں سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جا سکے
ٹیکسلا سٹی چوکی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر Reviewed by Voice of Taxila News on 18:52:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.