Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کنٹونمنٹ بورڈ نے عوام کو گندگی اور بدبو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/نمائندہ خصوصی)واہ کنٹونمنٹ بورڈ نے عوام کو گندگی اور بدبو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ نواب آباد کا علاقہ گندگی اور نکاسی آب جیسے مسائل کا شکار۔گندگی کے ڈھیروں سے پھیلنے والی بدبو اور تعفن نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں سے وبائی امراض پھوٹ پڑی۔کینٹ بورڈ انتظامیہ صفائی کے ناقص نظام سے بے خبر۔تفصیلات کے مطابق نوب آباد اور اس سے ملحقہ علاقے واہ کینٹ بورڈ کی مبینہ غفلت، نا اہلی اور عدم توجہ نے علاقہ کو کوڑا دان میں تبدیل کر دیا جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کوڑا کرکٹ کے ان ڈھیروں سے پھیلنے والی بدبو اور تعفن سے ناصرف وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بدبونے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے مہلک بیماریاں جنم لینے لگیں،جبکہ کھڑے پانی میں گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش کا عمل بھی تیزی سے ہورہا ہے پانی کا بڑی تعداد میں اکٹھا ہونا اور نکاسی آب نہ ہونے سے کئی روز سے جمع شدہ بارشی پانی تالاب میں تبدیل، خواتین اور بچوں کا  مین بازار سے گزرنا اورچند گھڑی کھڑا ہونا بھی محال ہے موسمی اثرات کی بنا پر جہاں ڈینگی کے تدارک کے لئے محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے مگر مین نواب آباد بازار میں کئی روز سے کھڑا پانی انھیں نظر نہیں آر ہا ذمہ داران صفائی کے ناقص نظام کی جانب توجہ دینے کی بجائے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف صفائی کرنے والا عملہ نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے،عوامی حلقوں کی جانب سے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے

واہ کنٹونمنٹ بورڈ نے عوام کو گندگی اور بدبو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ Reviewed by Voice of Taxila News on 18:24:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.