Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد (وائس آف ٹیکسلا/ مانیٹرنگ ڈسک ): سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصہ محفوظ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پانامہ عملدرآمد بنچ نے کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ سنائے جانے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن نے اپنے دلائل مکمل کیے۔سماعت کے آخر میں وزیر اعظم نوا ز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے کچھ دستاویزات جمع کروانے کی کوشش کی گئی لیکن عدالت نے کہا کہ ہم نے جو دیکھنا تھا دیکھ لیا اور جو سننا تھا سن لیا ہے۔ عدالت نے خواجہ حارث کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کروانے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ اب ہم تمام چیزوں کا جائزہ لے کر کیس کا فیصلہ دیں گے۔اختتامی ریمارکس میں جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ اپنا بیس اپریل والا فیصلہ بھی پتا ہے اور دلائل بھی سن لیے ۔ گارنٹی دیتے ہیں کہ نا اہلی کا معاملہ زیر غور لائیں گے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کی نا اہلی کا معاملہ پہلے ہی دیکھ رہے ہیں۔ دیکھنا ہو گا کہ جے آئی ٹی کا مواد کس حد تک قابل قبول ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہم اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سپریم کورٹ کے مطابق فیصلے سنائے جانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصہ محفوظ کر لیا گیا Reviewed by Voice of Taxila News on 13:18:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.