حسن ابدال : ایبٹ آباد موڑ پر ہولناک حادثہ متعدد افراد جل گئے 13 افراد جا ںبحق
حسن ابدال (وائس آف ٹیکسلا / نمائندہ خصوصی ) حسن ابدال ایبٹ آباد موڑ پر ہولناک حادثہ متعدد افراد جل کر جاںبحق، تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح 5:50بجے حسن ابدال ایبٹ آباد موڑ پرہولناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرک اور ھائی ایس کے آپس میں ٹکرانے سے تقریباَ13افراد جل کر خاک ہو گئے، حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچایا دیاگیا۔وین راولپنڈی سے پشاور جارہی تھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک جائے وقوع پر پہنچے ویگن ایبٹ آباد موڑ میں گیس پائپ لائن سے ٹکرائی جس سے آگ میں شدت آئی۔حادثے کے بعد ٹرک اور ویگن میں آگ بھڑک اٹھی ۔مرنے والوں میں خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ریسکیو1122کی ٹیم آگ بھجانے کیلیے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔مرنے والے افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کی گئی ذرائع۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ٹرک میں سینٹری کا سامان تھا جس کی وجہ سے آگ پر مشکل سے قابو پایا گیا۔حادثے جاں بحق ہونی والی ایک عورت کا تعلق وزیرستان سے ہے۔
حسن ابدال : ایبٹ آباد موڑ پر ہولناک حادثہ متعدد افراد جل گئے 13 افراد جا ںبحق
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:27:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:27:00
Rating:

No comments: