کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کی صفائی پر عدم توجہ عوام مسائل سے دوچار
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/مظہر حسین )کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کی صفائی پر عدم توجہ عوام مسائل سے دوچار ، خدائی خدمتگار محمد فیصل اقبال میدان میں اتر آئے، ذاتی خرچ سے صفائی کے لئے عملہ تعینات کردیا گیا ، صفائی کا آغاز قائد اعظم سٹریٹ خان پلازہ میں عرصہ دراز سے پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرنے سے شروع کردیا گیا، عوام کا فیصل اقبال کو خراج تحسین ،سرکاری وسائل عوام کو سہولیات مہیا کرنے کی بجائے افسران اور سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے پر صرف ہونے لگے،کنٹونمنٹ بورڈ ایریاز میں صفائی کے ناقص نظام نے عوامی زندگی اجیرن بنا دی ، صفائی پر مامورسینیٹری ورکرز سرکاری کام کی ناجام دہی کی بجائے پرائیویٹ کاموں میں مصروف افسران کی بھرپور آشیر باد حاصل، متعدد سینیٹری ورکرز گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں ، اکثریت افسران کے بنگلوں اور انکی پھٹیکوں میں مصروف ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کا آوے کا آوا بگڑ گیا، چئیرمین پی او ایف بورڈ واہ چھاؤنی اور ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈسے اصلاح احوال کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ واہ کینٹ میں صفائی کی ابتر صورتحال شہریوں میں بیماریاں باٹنے کا سبب بن رہی ہے،سرکاری وسائل پرائیویٹ اور نجی کاموں میں استعمال کئے جارہے ہیں ، ادہر سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے کمر کس لی ،ذاتی خرچ سے صفائی کا عملہ تعینات کر کے کام کا آغاز کردیا، قائد اعظم سٹریٹ بالمقابل خان پلازہ جہاں خالی پلاٹ میں عرصہ دراز سے کوڑے کے ڈھیر لگ لگ کر کوڑے کا پہاڑ بن چکا تھا ، محمد فیصل اقبال نے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم سے خالی پلاٹ میں جمع کوڑے کے ڈھیروں کا ختم کرنے کے لئے باقائدہ پراوئیویٹ سینٹری ورکرز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کام کا آغا زکردیا،یاد رہے کہ مذکورہ مقام جہاں عرصہ دراز سے لوگ کوڑا کرکٹ پھینک رہے تھے کی حالت اب یہ بن چکی ہے کہ کوڑے کے ڈھیر منوں مٹی کے نیچے دب چکے ہیں ، جہاں بدبو نے ڈیرے جمع رکھے تھے جبکہ تعفن پھیلنے کا خدشہ برھتا جارہا تھا، بیماریوں کا موجب بننے والے ان کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لئے فیصل اقبال جو کہ آمدہ الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدوار بھی ہیں نے عوامی شکایات پر ان کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرانے کے لئے لاکھوں روپے کا پرائیویٹ ٹھیکہ دے دیا ہے جبکہ مذکورہ مقام پر کا م کا آغاز بھی ہوچکا ہے ، جبکہ یہ کام کنٹونمنٹ بورڈ کا بنتا ہے جو شہریوں سے ہزاروں روپے ٹیکس تو لے لیتی ہے مگرشہریوں کو بنیادی سہولیات دینے سے قاصر ہے
کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کی صفائی پر عدم توجہ عوام مسائل سے دوچار
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:58:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
21:58:00
Rating:

No comments: