ٹیکسلا:فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحان 2017میں رائزنگ سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ 100فیصد نتائج۔
ٹیکسلا(وا ئیس آف ٹیکسلا )فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحان 2017میں رائزنگ سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ 100فیصد نتائج۔42طلباء و طالبات شریک ہوئے جو سب اچھے نمبرات لیکر پاس ہوئے۔پرائیویٹ سکولوں میں سب سے شاندار نتائج حاصل کر کے اپنا نمایاں مقام برقرار رکھا۔تفصیلات کے مطابق رائزنگ سکا لرزسکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ نے اس بار بھی فیڈرل بورڈ کے امتحان سال2017میں گردونواح کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سب سے شاندار نتائج حاصل کر کے اپنا نمایاں مقام برقرار رکھتے ہوئے 100فیصد نتائج حاصل کئے کل42 طلباء و طالبات نے شرکت کی جو سب نمایاں پوزیشن حاصل کی جن میں طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی،نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فوزیہ یوسف نے951،بینش عثمان نے945،بی بی رقیہ نے933،امجد اسلام نے 897اور زبیدہ پروین نے 868نمبر حاصل کئے،جبکہ 14طلباء و طالبات (اے)گریڈ میں کامیاب ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کومیڈل اور شیلڈ بھی دی گئ
ٹیکسلا:فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحان 2017میں رائزنگ سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ 100فیصد نتائج۔
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:10:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:10:00
Rating:

No comments: