ٹیکسلا: واہ کینٹ جی ٹی روڈ کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / نامہ نگار) واہ کینٹ جی ٹی روڈ کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی
نعش برآمد، اطلاع پر مقامی پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچ
گئے،نعش کو ایدھی سنٹر ٹیکسلا کے حوالے کردیا گیا، نعش تین چار روزہ پرانی
تھی ،چہرہ بری طرح مسخ ہوچکاتھا ،بدبو کے باعث نعش کے پاس کھڑا ہونا محال
تھا،مرنے والا نشے کا عادی لگتا تھا، قتل کے کوئی شواہد نہ ملے،تفصیلات کے
مطابق جی ٹی روڈ واہ کینٹ نذد ٹی ٹی آئی کے ساتھ لگی جھاڑیوں میں ایک شخص
کی نعش برآمد ہوئی ، جس کا چہرہ بری طرح مسخ ہوچکا تھا ، اور جسم پر کیڑوں
کی بھر مار تھی، عمر 35 سال کے قریب تھی ، جسم پر شلوار قیمض زیب تن کر
رکھے تھے،بظاہر جسم پر کوئی زخم کے نشان موجود نہ تھے جس سے لگتا تھا کہ
مذکورہ شخص نشے کا عادی تھا، اور نشے کی حالت میں ہی اس دنیا فانی سے رخصت
ہوگیا تاہم تین چار روز گذرنے کے باوجود اسے کسی نے وہاں سے نہیں اٹھایا ،
جھاڑیوں میں پڑی نعش میں کیڑے پڑ چکے تھے جبکہ بدبو نے پورے ماحول کو آلودہ
کیا ہوا تھا ، نعش کو ایدھی سنٹر ٹیکسلا کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے نعش
کا امانتاً دفنا دیا تاہم تاحال نعش کی کوئی شناخت نہ ہو سکی۔
ٹیکسلا: واہ کینٹ جی ٹی روڈ کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:54:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:54:00
Rating:

No comments: