Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : ویسٹ مینجمنٹ کے عدم دلچسپی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔صفائی کی ابتر صورتحال نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/بیورو رپورٹ)ویسٹ مینجمنٹ کے عدم دلچسپی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔صفائی کی ابتر صورتحال نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔تعفن اور بدبو سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ۔مہلک بیماریاں جنم لینے لگیں۔بار ہا خبروں کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کیا گیا مگر حالات جوں کے توں ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی ٹیکسلا کی مبینہ نااہلی یا غفلت کی بنا جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور گندہ پانی جوہڑوں کی شکل میں انتظامیہ کا منہ چڑا رہا ہے اہلکاروں کی عدم دلچسپی کی بنا پر جمع شدہ بارشی پانی جوہڑ میں تبدیل،جس نے غلاظت کی شکل اختیار کر لی گزرنے والوں کو شدیددشواری کا سامنا ہے ، موسمی اثرات کی بنا پر جہاں ڈینگی کے تدارک کے لئے محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے مگر آبادی کے درمیان کھڑا پانی انھیں نظر نہیں آرہا جبکہ کھڑے پانی میں گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش کا عمل بھی تیزی سے ہورہا ہے مگر کوئی اس پر توجہ نہیں دے رہا جو ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے واضع رہے کہ بار ہا اس گھمبیر مسئلہ کے حوالہ سے توجہ دلائی گئی تاہم تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی سیاسی،سماجی،مذہبی ودیگر حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ
ٹیکسلا : ویسٹ مینجمنٹ کے عدم دلچسپی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔صفائی کی ابتر صورتحال نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی Reviewed by Voice of Taxila News on 19:56:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.