ٹیکسلا: نا خلف بیٹےکی وجہ سے ستر سالہ معمربوڑھی عورت اہل خاندان سمیت در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور
(وائس آف ٹیکسلا /کرائم رپورٹر) ٹیکسلا جائداد ہتھیانے کے لیے نا خلف بیٹے نے بوڑھی ماںاور بڑے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا ۔پولیس بھی با اثر ملزمان کے ساتھ مل گئی ۔ ستر سالہ معمرخاتون کی ارباب اختیار سے انصاف کی دھائی۔تفصیلات کے مطابق جمیل آباد گلی نمبر 17کی رہائشی ستر سالہ معمر خاتون ذرینہ جان زوجہ ظہور احمد نےمیڈیا کو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بتاتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا محمد سلیم جو کہ مجھ پر ظلم کرتا تھا جسکی وجہ سے میں نے اسےاپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے عاق کر دیا ہےوہ میراملکیتی گھر ہتھیانے کے درپے ہے جو میرے بڑھاپے کا واحد سہارا ہے ذرینہ جان بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ اتوار کے دن میرے بیٹے محمد سلیم نے چوہدری ندیم نامی شخص کے توسط سے 15سے 20 غنڈوں کو گھر بلایا میرے بیٹے مظلوم ا ختر نے موقع کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے گھر کو اندر سے بند کر دیا اسی دوران مقامی ٹیکسلا پولیس کو مطلع کیا گیا جو موقع پر پہنچی جس کے بعد ہم نے دروازہ کھولا اس موقع پر میرا داماد اور بیٹی بھی گھر پر موجود تھے محمد سلیم کے بلائے ہوئے غنڈوں نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پولیس کے سامنے میرے داماد اور گھر کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اس واقعہ کی اطلاع تحریری طور پر تھانہ ٹیکسلا کو اطلاع دی گئی اور پولیس کے اعلیٰ فسران کو بھی داد رسی کی اپیل کی مگر ہماری کہیں شنوائی نہ ہوئی ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم نے میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کر کے بھی احکام بالا سے مدد کی اپیل کی تھی ، اب میرے بیٹے محمد سلیم نے کچھ با اثرلوگوں کے ساتھ مل کر مجھے اور میرے بڑے بیٹے کو گھر سے نکال دیا اور گھر پر قبضہ کرلیا،اور میں بڑھاپے میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں میری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ مجھے ،میرے بڑے بیٹے مظلوم اور اس کے بچے اور بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جو نہ صرف میرا خیال رکھتے ہیں بلکہ مجھے تین عمرے کرا کر بیٹا ہونے کا حق بھی ادا کر چکے ہیں اور انتہائی فرمانبردار ہیں۔ذرینہ جان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ،چیف جسٹس آف پاکستان، آر پی او راولپنڈی اورسی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کوتحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے با اثر افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
ٹیکسلا: نا خلف بیٹےکی وجہ سے ستر سالہ معمربوڑھی عورت اہل خاندان سمیت در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:12:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:12:00
Rating:

No comments: