Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : یونین کونسل گڑھی افغاناں میں گوہدو گاوں میں واٹر سپلائی پراجیکٹ ٹھیکدار کی عدم توجہ مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیار کر گیا

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس  ) یونین کونسل گڑھی افغاناں میں گوہدو گاوں میں واٹر سپلائی پراجیکٹ  ٹھیکدار کی عدم توجہ مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیار کر گی یونین کونسل گڑھی افغاناں میں گوہدو گاوں میں واٹر سپلائی ذمہ داران کی نا اہلی اور اقربا ء پروری و مبینہ کرپشن کے باعث مکینوں کے لئے عذاب جان بن گئی ، ورک آرڈر کے مطابق چالیس ہارس پاور کی موٹر کی عدم دستیابی سے واٹر سپلائی کا نظام درھم برہم،واٹر سپلائی کے توسیع منصوبے کے لئے حکومت کی جانب سے پچیس لاکھ کی گرانٹ دی گئی جس میں سے پندرہ لاکھ صرف ہوئے باقی دس لاکھ کرپشن کی نظر ہوگئے، چئیرمین واٹر سپلائی گوہدو محمد اعظم کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گڑھی افغاناں کے گاوں گوہدو میں واٹر سپلائی کا مسلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا،چئیرمین واٹر سپلائی گوہدو  محمد اعظم کے مطابق گاوں کے 80 گھرانوں کے لگ بھگ گھروں میں واٹر سپلائی کی  فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے توسیع منصوبے کے تحت چار ہزار فٹ مزید پائپ ڈالے گئے ، جس سے اس گاوں کے ساڑھے تین سو گھرانوں کو واٹڑ سپلائی ممکن بنانا مقصود تھی تاہم ذمہ داران جس میں ٹھیکدار سمیت انجینئیر جاوید ، اور ایس ڈی او بلدیہ ٹیکسلا ارشد ناز شامل ہیں نے ورک آرڈر کے برعکس کام کیا اور چالیس ہارس پاور کیموٹرنصب کرنے کی بجائے پرانی موٹر تیس ہارس پاور کی لگائی جو لوڈ کے باعث فوری جل گئی،جس کی متعلقہ ذمہ داران کو تحریری درخواست دی گئی جس پر اسی موٹڑ کو پھر وائنڈ کروا کر نصب کردیا گیا جو ایک مرتبہ پھر جل گئی،گاوں میں واٹر سپلائی کے نظام خراب ہونے کا وایلا گزشتہ ایک سال سے کر رہے ہیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی،حکومت کی جانب سے جاری کردہ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کرپشن کی نظر ہوتی ارہی ہے، توسیع منصوبے کے بعد واٹر سپلائی جاری رکھنے کے لئے ورک آرڈر کے مطابق چالیس ہارس پاور کی نئی موٹڑ لگنی چاہئے جس پر کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں،چئیرمین واٹر سپلائی گوہدو محمد اعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ گوہدو گاوں میں واتر سپلائی میں رکاوٹ بننے والے ذمہ داران کا قبلہ درست کیا جائے اور مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مکینوں کو درپیش گھمبیر مسائل کا ازالہ ممکن ہو
ٹیکسلا : یونین کونسل گڑھی افغاناں میں گوہدو گاوں میں واٹر سپلائی پراجیکٹ ٹھیکدار کی عدم توجہ مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیار کر گیا Reviewed by Voice of Taxila News on 13:02:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.