Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : خون سفید ہو گیا۔جائیداد ہتھیانے کے لیے نا خلف بیٹے نے بوڑھی ماںکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا


وائس آف ٹیکسلا /رپورٹ ڈاکٹر سید صابر) علی خون سفید ہو گیا۔جائداد ہتھیانے کے لیے نا خلف بیٹے نے بوڑھی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس بھی با اثر ملزمان کے ساتھ مل گئی ۔چند ٹکوں کی خاطر پولیس نے ذلیل کرنا شروع کردیا ۔ستر سالہ معمرخاتون داد رسی کے لئے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا پہنچ گئی۔ارباب اختیار سے انصاف کی دھائی۔تفصیلات کے مطابق جمیل آباد گلی نمبر 17کی رہائشی ستر سالہ معمر خاتون ذرینہ جان زوجہ ظہور احمد نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا میں اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بتاتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا محمد سلیم جسے میں نے اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے عاق کر دیا ہے میرا تین مرلہ کاملکیتی گھر ہتھیانے کے درپے ہے جو میرے بڑھاپے کا واحد سہارا ہے ذرینہ جان بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ اتوار کے دن میرے بیٹے محمد سلیم نے چوہدری ندیم نامی شخص کے توسط سے 15سے 20 غنڈوں کو گھر بلایا میرے بیٹے مظلوم ا ختر نے موقع کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے گھر کو اندر سے بند کر دیا اسی دوران مقامی ٹیکسلا پولیس کو مطلع کیا گیا جو موقع پر پہنچی جس کے بعد ہم نے دروازہ کھولا اس موقع پر میرا داماد اور بیٹی بھی گھر پر موجود تھے محمد سلیم کے بلائے ہوئے غنڈوں نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پولیس کے سامنے میرے داماد اور گھر کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ میرے داماد سے لاکھوں روپے رقم اور سونے کی دو انگوٹھیاں بھی چھین لیں پولیس ہماری داد رسی کے بجائے الٹا ہمیں ذلیل کرنے لگی اس واقعہ کی اطلاع تحریری طور پر تھانہ ٹیکسلا کو اطلاع دی گئی اور پولیس کے اعلیٰ فسران کو بھی داد رسی کی اپیل کی مگر ہماری کہیں شنوائی نہ ہوئی میرا بیٹا محمد سلیم جائیدادہتھیانے کے لئے ہر وہ حربہ استعمال کر رہا ہے جسے سن کر عام آدمی کے رونگٹے بھی کھڑے ہوجاتے ہیں ذ رینہ جان نے کہا کہ محمد سلیم اور اسکی بیوی جو کہ اسی مکان میں رہائش پذیر ہیں آئے روز مجھ پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہیں متعدد بار مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میں بستر مرگ پر پڑ گئی بیٹا کہتا ہے کہ جائیداد میرے نام کرو ورنہ ہاتھ کاٹ کر بھی سٹام پیپر پر انگوٹھا لگوا لوں گا اس ڈر اور خوف سے میری زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے میرا سگا بیٹا جائیداد ہتھیانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور مجھے قتل کرنے کے درپے ہے مجھے ،میرے بڑے بیٹے مظلوم اور اس کے بچے اور بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جو نہ صرف میرا خیال رکھتے ہیں بلکہ مجھے تین عمرے کرا کر بیٹا ہونے کا حق بھی ادا کر چکے ہیں اور انتہائی فرمانبردار ہیں۔ذرینہ جان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ،چیف جسٹس آف پاکستان، آر پی او راولپنڈی اورسی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کوتحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے با اثر افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
ٹیکسلا : خون سفید ہو گیا۔جائیداد ہتھیانے کے لیے نا خلف بیٹے نے بوڑھی ماںکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا Reviewed by Voice of Taxila News on 13:12:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.