بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے چین گوادر میں اپنی فوج تعینات کرے گا: رپورٹ
بیجنگ (وائس آف ٹیکسلا/ ویب ڈیسک) چین گوادر پورٹ اور جبوتی میں واقع اپنی ملٹری بیس پر
فوج تعینات کرے گا۔ اس حوالے سے میرینز فورس (ساحلی تنصیبات پر تعینات چین
کی خصوصی فوج)میں 400 فیصد توسیع کی جائے گی۔ اس فورس میں 20ہزارسے ایک لاکھ
تک نئے جوان شامل کیے جائیں گے ۔ہانگ
کانگ کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین نے اپنے اہم ترین نیول اثاثوں کی
حفاظت، بڑھتے اثرورسوخ کو برقرار اور علاقائی ممالک پر نظر رکھنے کیلئے یہ
فوج تعینات کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیجنگ پہلی بار کسی دوسرے
ملک میں اپنی فوج تعینات کرے گا۔ اخبار نے چینی فوج کے اندرونی ذرائع کے
حوالے سے بتایا کہ جبوتی اور گوادر کی بندرگاہوں پر فوج تعینات کی جائے گی ،
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگرچہ گوادر میں چینی فوج کی
کوئی باقاعدہ دفاعی تنصیب نہیں ہے لیکن مستقبل قریب میں نیوی کے جنگی بحری
جہاز اس بندرگاہ پر تعینات کیے جائیں گے۔ذرائع
کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ چینی فوج میں تین لاکھ افراد کی کمی کے
ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جبکہ دوسری جانب چینی نیوی کی افرادی قوت میں
15فیصد اضافہ کیا جائے گا۔بیجنگ سے تعلق رکھنے والے دفاعی ماہر لی جی کا
کہنا تھا چینی فوج میں میرینز صرف ساحلی تنصیبات پر تعینات کئے جاتے ہیں
اور ان کا دائرہ کار محدود ہوتا ہے۔ حالات کے مطابق انہیں ملک سے باہر بھی
قومی مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ مکائو سے تعلق رکھنے والے
فوجی مبصر نے کہا میرینز کی نئی بھرتیوں کا مقصد چین کے ون بیلٹ ون روڈ
منصوبے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے چین گوادر میں اپنی فوج تعینات کرے گا: رپورٹ
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:53:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:53:00
Rating:

No comments: