ٹیکسلا : توہین رسالت ﷺ فکری دہشت گردی ہے۔جس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایکشن لینے کی ضرورت ہے صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصربلال
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ رپورٹ طاہر فریدون) توہین رسالت ﷺ فکری دہشت گردی ہے۔جس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس توہین رسالت سے متاثرہ امت مسلمہ کے ترجمان ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی نے اپنی دینی غیرت کا مظاہرہ کرکے مسلمانوں کے زخمی دلوں پر پھاہارکھاہے عوام کے دینی جذبات اورجائزمطالبات کا احترام نہ کرنا،عوام اورآئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصربلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی نے پوری امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے جس کے لئے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے توہین رسالت کی جسارت مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے توہین آمیز مواد کے معاملے میں آئین کے آرٹیکل 19 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تا کہ کوئی بھی ایسی ناپاک جسارت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاکے ذریعے بے حرمتی کا مستقل سد باب کیا جائے کیونکہ توہین رسالتﷺ ایسی مذہبی دہشت گردی ہے جس کا مسلمان شکار ہیںانہوں نے مزید کہا ہے کہ توہین رسالتﷺ کی جسارت عالمی استعماری طاقتوں کی انتہاپسندی ہے،جسے مسلمان مستردکرتے ہیں۔ مسلمان ناموس رسالتﷺ سے غافل نہیں ہوسکتے،یہ ان کے ایمان کا لازمی جز ہے،عالمی کفر باربارمسلمانوں کو توہین رسالت کے ذریعے مشتعل کرنے کے لیے کوشاں ہے،سوشل میڈیا میں توہین رسالت کے صفحات کے پس پردہ ایک مستقل گستاخوں کی لابی متحرک ہے،یہ ایک طرح کی ارتدادی سرگرمیاں ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کو مرتد بنا کر انہیں ایمان سے محروم کرنا ہے۔ پاکستان میں کھلے عام ارتدادی سرگرمیوں میں ناکامی کے بعدمشنریوں نے انٹرنیٹ پر ارتدادی سرگرمیوں کے ڈیرے ڈال لیے ہیں لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے توہین رسالتﷺ کے مرتکب افراد کسی صورت بھی بچ نہیں سکتے انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا
ٹیکسلا : توہین رسالت ﷺ فکری دہشت گردی ہے۔جس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایکشن لینے کی ضرورت ہے صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصربلال
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:50:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:50:00
Rating:


No comments: