ٹیکسلا: خود کشی یا قتل ، یوسی جلالہ کی جوانسال شادی شدہ خاتون دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/کرائم رپورٹر ) خود کشی یا قتل ، یوسی جلالہ کی جوانسال شادہی شدہ خاتون دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس تمام پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے،سہیل نے بیٹے کی امید میں دوسری شادی رچائی ،ٹیکسلا کے نواحی علاقہ یونین کونسل جلالہ میں دو بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑوں اور شوہر کی بد سلوکی سے دل بر داشتہ ہو کر اپنے ہی ہاتھوں زندگی کا چراغ گل کردیا ۔ اہل خانہ در وازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا گلے میں پھندہ ڈالے لٹک رہی تھی اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر لی اور تفتیش کا آغاز کردیا، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جلالہ کے رہائشی سہیل احمد کی بیوی جس کی دو بیٹیاں تھیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ عر صہ قبل مر حومہ نے اپنی خواہش کے مطابق اور بیٹے کی امید کے لیے سہیل احمد کو دوسری شادی کی اجازت دی دونوں ہنسی خوشی ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھیں چند دن قبل معمولی بات پر رنجش پیدا ہو گئی تو سہیل احمد کی پہلی بیوی نے انکی غیر موجودگی میں گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا جب گھر والے گھر پہنچیں تو بچیوں نے اپنی ماں کو رسی سے لٹکا ہوا دیکھا تو انہوں نے رونا شروع کر دیا جس پر اہل محلہ بھی اکھٹاہو گئے اس واقعہ کی اطلاع تھانہ ٹیکسلا پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو سول ہسپتال پہنچایا پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حولاے کی گئی ادہر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی نمازجنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے مرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان جلالہ میں سپرد خاک کردیا گیا
ٹیکسلا: خود کشی یا قتل ، یوسی جلالہ کی جوانسال شادی شدہ خاتون دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
16:47:00
Rating:

No comments: