ٹیکسلا : بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کی پریس کانفرنس ، گوجر خان بار کےوکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سید قمرعباس )بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کی پریس کانفرنس ، گوجر خان بار کے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی ،ٹیکسلابار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے پورا دن ہڑتال کی ،گوجر خان بار کے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور پریس کانفرنس کر کے واقع گوجر خان میں پو لیس گردی کے خلاف احتجاج رکارڈ کرایا، صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصر بلال ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید زیشان مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہےاور عمر اسد کے خلاف جعلی مقدمات بنا رہی ہےہم گوجر خان بار کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اور وکلا ء کو اس طرح پولیس گردی کا نشانہ نہیں بنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میںٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی ہےاور اگر انصاف سے کام نہ لیا گیا تو تو ٹیکسلا بار کے وکلاء اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اس کے علاوہ نائب صدر سید سبطین حسین شاہ ، جوائنٹ سیکرٹری ابرار حسین نے ٹیکسلا بار کے وکلاء کی طرف سے سوشل میڈیا پرگستاخی رسول ﷺ کی بھرپور مذمت کی صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصر بلال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہےاورہم ناموس رسالت کے لئے اپنی جان دینے بھی گریز نہیں کریں گے، ایسی ویب سائیٹ جن پر گستاخانہ مواد بلا کسی روک ٹوک اپ لوڈ ہو رہاہے کو فل فور مکمل بین کردینا چائیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک ہو دوسرے سوشل میڈیا ہمارے کنٹرول میں نہ ہونے کی وجہ سے ان پر مذہبی منافرت نہایت آسانی سے پھیلائی جا رہی ہیں اور ہمارے نوجوان بھی ان کی وجہ سے اپنی اخلاقی اقدار کھو رہے ہیں ۔اس موقع پر،پریس کلب ٹیکسلا ، وائس آف ٹیکسلا کےممبران اور ٹیکسلا بار کے دیگر وکلاء بھی موجود تھے
ٹیکسلا : بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کی پریس کانفرنس ، گوجر خان بار کےوکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
01:47:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
01:47:00
Rating:

No comments: