واہ کینٹ : خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناز تنولی
واہ کینٹ (وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس )خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناز تنولی ، تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناز تنولی صاحبہ نے الکاسب دستکاری مرکز کادورہ کیا۔ ادارہ ہذا کی طلبہ و خواتین نےمحترمہ کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کیےگلدستےپیش کیے۔ اس موقع پر مختلف کورسز میں کامیاب لڑکیوں میں اسناد تقسیم کی گئی۔ محترمہ آسیہ ناز تنولی صاحبہ نے اپنے خطاب میں عورتوں کے فنی اور تکنیکی ہنر سے آراستہ ہونے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچیوںکے لئے فنی تعلیم بہت ضروری ہے اورخواتین کی فلاح و بہبود کے لئے الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کوسراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
واہ کینٹ : خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناز تنولی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
16:24:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
16:24:00
Rating:


No comments: