واہ کینٹ : ٹیکسلا ڈاکووں کے نرغے میں ڈکیتیاں روز مرہ کا معمول بن گئیں، نواب آباد جی ٹی روڈ پر ہارڈ وئیرشاپ سے نامعلوم ڈکیت گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر نقدی دو لاکھ مالیتی قیمتی موبائل لوٹ کر فرار
واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا /سید صابرعلی ) ٹیکسلا ڈاکووں کے نرغے میں ، ڈکیتیاں روز مرہ کا معمول بن گئیں، ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی ڈکیت گروہ بر سر پیکار، واہ کینٹ نواب آباد جی ٹی روڈ پر راشد ہارڈ وئیر پر شام چھ بجے چار نامعلوم ڈکیت گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر ستر ہزار نقدی دو لاکھ مالیتی قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ، سی سی ٹی وی نے تمام واردات محفؤظ کر لی ، تفصیلات کے مطابق نواب آباد سٹاپ سے چند بام کے فاصلے پر موجود راشد ہارڈ وئیر پر موقع تاک کر چار نوجوان دکان میں گھسے اور چند لمحوں میں اپنا کام کر گئے ، دکان میں داخل ہوتے ہی دکاندار راشد اور ملازم کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا تلاشی کے دوران دکان میں موجود نقدی ستر ہزار کے قریب اور زیر استعمال دو لاکھ مالیتی قیمتی موبائل چھیننے اور انتہائی اطمنان سے فرار ہوگئے ، دکاندار کے مطابق ڈاکووں نے منہ پر نقاب پہن رکھا تھا ،کچھ دیر قبل ٹیکسلا میں ٹھٹہ روڈ پر اسی گروہ نے دا دکانداروں کا ہزاروں نقدی سے محروم کردیا ، ابھی کچھ وقت ہی گزرا تھا کہ واہ کینٹ نواب آباد راشد ہارڈ وئیر پر ڈکیتی کی واردات ڈال دی ، یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں واہ کینٹ ٹیکسلا میں درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں اور سب وارداتوں میں یہی نوجوانوں کا گروہ پیش پیش تھا ، جبکہ موٹر سائیکل ون ٹو فائیو انکے زیر استعمال ہوتا ہے جس پر کسی قسم کی نمبر پلیٹ نہیں ہوتی ، ڈاکو پولیس کے خوف سے کے بغیر دیدہ دلیری سے روز مرہ کی بنیاد پر پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں میں مصروف ہیں مگر پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی
واہ کینٹ : ٹیکسلا ڈاکووں کے نرغے میں ڈکیتیاں روز مرہ کا معمول بن گئیں، نواب آباد جی ٹی روڈ پر ہارڈ وئیرشاپ سے نامعلوم ڈکیت گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر نقدی دو لاکھ مالیتی قیمتی موبائل لوٹ کر فرار
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:42:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:42:00
Rating:


No comments: