واہ کینٹ: چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں دس سالہ طالبہ تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل ۔
واہ کینٹ (وائس آف ٹیکسلا / کرائم رپورٹر ) چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں دس سالہ طالبہ تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل ۔ معصوم عائشہ کو پڑوسی کامران نامی شخص نے اغوا کیا اور تاوان نہ ملنے پر قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقہ چھا چھی محلہ سے دو دن قبل لا پتہ ہونے والی دس سالہ طلبہ عائشہ پروین ولد راجہ طارق کی لاش باہتر انٹر چینج کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی سفاک قاتل نے لڑکی کے قتل کا اعتراف کر لیا معصوم عائشہ کی لاش جب گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی ، معصوم عائشہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ چھاچھی محلہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
واہ کینٹ: چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں دس سالہ طالبہ تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل ۔
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:35:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:35:00
Rating:


No comments: