خانپور: صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ و محکمہ ایجوکیشن کی غفلت و لاپرواہی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول باغ پورڈھیری کی ٹوٹی دیوار نے انتظامیہ کا پول کھول دیا
خانپور( وائس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر )صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ و محکمہ ایجوکیشن کی غفلت و لاپرواہی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول باغ پورڈھیری کی ٹوٹی دیوار نے انتظامیہ کا پول کھول دیا۔ملک میںحالیہ دہشت گردی کی لہر کے باوجود محکمہ ایجوکیشن کی بے حسی ،سمجھ سے بالاتر،طلباء کی جان خطرے میں اہل علاقہ نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ و زیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول باغ پورڈھیری کی دیوار عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی ہے متعدد بار محکمہ ایجوکیشن کو اس حوالے سے بتایا گیا مگر شنوائی نہ مل سکی ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہرکے پیش نظر ،وزارت داخلہ و صوبائی حکومت کی طرف سے سکولوں کی سخت سکیورٹی کے احکامات کے باوجود محکمہ ایجوکیشن ہری پور کی غفلت و لاپرواہی سمجھ سے بالاتر ہے دہشت گرد جو کہ موقع کی تاک میں رہتے ہیں کسی بھی وقت ناقص سکیورٹی کا فائدہ اٹھا کر کوئی تخریب کاری نہ کر دیںجس کی وجہ سے طلباء و والدین میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اس حوالے سے جب سکول انتظامیہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار محکمہ کو دیوار کی مرمت کے لیے درخواستیں دی تاہم کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ سکول کے چاروں اطراف میں کوئی حفاظتی انتظامات نہیں جس کا فائدہ اٹھاکر دہشت گرد کسی بھی وقت کوئی تخریب کاری کر سکتے ہیں جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔
خانپور: صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ و محکمہ ایجوکیشن کی غفلت و لاپرواہی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول باغ پورڈھیری کی ٹوٹی دیوار نے انتظامیہ کا پول کھول دیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:18:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:18:00
Rating:


No comments: