Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ پی او ایف واہ کینٹ، براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا،

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / رپورٹ ڈاکٹر سید صابر علی ) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ پی او ایف واہ کینٹ، براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا، پی او ایف کے ملازمین کے لئے وزیر اعظم کا تحفہ دو عدد سالانہ انکریمنٹ ،اور پچیس فیصد خصوصی الاونس دینے کا اعلان ، توقع ہے کہ براس مل کی ٹیم ملکی معیشت کی ترقی کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔وزیر اعظم کی آفیشلز سے خصوصی گفتگو ،پی او ایف براس مل کی اپ گریڈیشن کے بعد اسکی پیداواری صلاحیت 8 ہزار سے بڑھ کے 24 میٹرک ٹن ہوگئی ہے،پی او ایف براس مل کی اضافی مصنوعات برآمد بھی کی جارہی ہیں،وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پی او ایف واہ کینٹ دورہ کے موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے وزیر اعظم کی پی او ایف واہ کینٹ آمد پر انکا استقبال کیا۔وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، سابق چئیرمین پی او ایف بورڈ وسنیٹرجنرل (ر) عبدالقیوم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے،براس مل اپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مل بن گئی ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پیر کے روز پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے دورہ کیا جبکہ اس موقع پر براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا،،براس مل ملکی دفاعی ضروریات احسن طریقے سے پوری کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کو براس مل کی استعداد کار کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ 1954میں بنائی گئی براس مل اپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیاء کی بڑی براس ملوں میں اسکا شمار ہوگا،اپ گریڈیشن میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے بہترین اور مہارت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہوگی۔اپ گریڈیشن کے بعد نہ صرف مصنوعات کی تیاری میں بڑی معاونت ہوگی بلکہ پاکستان براس کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا جس سے بلا شبہ زر مبادلہ کی بچت بھی ممکن ہوسکے گی،وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹری کی تیار کردہ مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی میسر آرہی ہے، وزیر اعظم کو پی او ایف کے اعلی حکام سے تعارف کرایا گیا۔اپنے دورہ پی او ایف کے موقع پر وزیر اعظم نے براس مل کے مختلف حصے دیکھے،اور پی او ایف کی بہترین صلاحیتیوں کی تعریف کی۔
ٹیکسلا : وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ پی او ایف واہ کینٹ، براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا، Reviewed by Voice of Taxila News on 22:53:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.