Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : نامعلوم وجوہات کی بناء پر چالیس سالہ شخص نے پھندا ڈال کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / ڈاکٹر صابر علی سے ) نامعلوم وجوہات کی بناء پر چالیس سالہ شخص نے پھندا ڈال کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی ٹیکسلا کے رہائشی چالیس  سالہ یاسر سفیر ولد محمد سفیر نے پنکھے سے پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیااہل محلہ کے مطابق یاسر سفیر کے والدین کافی عرصہ پہلے روڈ ایکسڈینٹ میںجاں بحق ہو گئے تھے اور دیگر دو بہنیں اور ایک بھائی باسط سفیر بیرون ملک مقیم ہیں اور مذکورہ شخص جو کہ غیر شادی شدہ اور عرصہ دراز سے گھرکی بالائی منزل میں اکیلا رہتا تھا بیرون ملک مقیم بھائی گزشتہ تین روز سے موبائل فون پررابطہ کرنے کی کوشش کر رہاتھا مگر رابطہ نہ ہو سکا ،تو اہل محلہ کے ساتھ رابطہ کیا اور بھائی کی خیریت دریافت کی ، جس پر اہل محلہ نے یاسر کے گھر کا بارہا دروازہ کھٹکھٹایا مگرگھر سے کوئی جواب موصول نہ ہونے پر تشویش میں مبتلا ہو گئے محلہ داروں نے تھانہ ٹیکسلا پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس کی موجودگی میں گھر کا دروازہ توڑا گیا تو یاسرسفیر کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی اور گھر میں تعفن پھیلا ہوا تھا ، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے تین سے چار روز قبل خودکشی کی ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس مقدمہ درج کر کے مختلف پہلووں سے خودکشی کے واقع کی تفتیش کر رہی ہے
 
ٹیکسلا : نامعلوم وجوہات کی بناء پر چالیس سالہ شخص نے پھندا ڈال کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی Reviewed by Voice of Taxila News on 00:50:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.