Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خانپور: تھانہ خانپور پولیس چوکی پنڈ منیم نے مویشی چور پکڑ لیے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج

خانپور (وائس آف ٹیکسلا / محمد ارشاد زرگر سے) تھانہ خانپور پولیس چوکی پنڈ منیم کے انچارج سب انسپکٹر خان ویز نے دوران ناکہ بندی ترناوہ چوک میں نجف پور کی طرف سے ترناوہ آنے والی موٹر کار نمبر کو مشکوک پا کر رکنے کا اشارہ کیا تو کار ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس اہلکار وں نے کار کو پکڑ کر تلاشی لی تو کار میں سوار افراد طاہر محمود ولد منظور حسین ایبٹ آباد ، راشد علی ولد شیر افضل سکنہ جھنگ باہتر اور دو خواتین حمید النساء زوجہ طاہر محمود ، ایبٹ آباد ،ذوبیہ بی بی دختر برکت سکنہ جھنگ باہتر کے قبضے سے چار عدد بکریاں اور ایک عدد بکرا برآمد کر کے پوچھ گچھ شروع کر کی تو اسی اثناء میں شیر پڑی دارتیاں کے رہائشی عبدالرشید ولد عبدالعزیزبھی دیگر اہل گاوں کے ہمراہ ترناوہ چوک میں پہنچ کراپنی چوری ہونے بکریوں کی شناخت کرلی ، خانپور پو لیس نے عبد الرشید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی اس مو قع پر عبد الر شید نے پو لیس کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بھی میری چھ بکریاں چوری ہوئیں تھیں،
خانپور: تھانہ خانپور پولیس چوکی پنڈ منیم نے مویشی چور پکڑ لیے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج Reviewed by Voice of Taxila News on 20:56:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.