خانپور : صوبائی حکومت و مقامی نمائندوں کی عدم توجہی یونین کونسل مسلم آباد،ا علاقہ پکشاہی زندگی کی بنیادی سہولیات صحت،گیس خستہ حال سٹرکیں،تعلیم سے محروم
خانپور( وائس آف ٹیکسلا/راجہ طاہر)صوبائی حکومت و مقامی نمائندوں کی عدم توجہی یونین کونسل مسلم آباد کا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ پکشاہی زندگی کی بنیادی سہولیات صحت،گیس،خستہ حال سٹرکیں،تعلیم سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مسلم آباد کا کثیر آبادی والا علاقہ پکشاہی خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے لیکن صوبائی حکومت و مقامی نمائندوں کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے حلقہ عوام پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔علاقے کی رابطہ سٹرکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔صحت کی بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اب تک کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے ڈسپنری تک نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینو ں کو دور دراز شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔علاقے میں کوئی طلباء و طالبات کے لیے کوئی سکینڈری سکول تک موجود نہیں جس سے ہزاروں طلباء و طالبات مڈل سے آگے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔کھیتی باڑی سے گزارہ کرنے والے سفید پوش باپ اپنی اولاد کو اعلٰی میٹرک تک تعلیم دلوانے سے بھی قاصر ہیں۔ٹرانسپورٹ کا خاطر خواہ نظام نہ ہونے اوررابطہ سٹرکیں کچی ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو پیدل سفر کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر بار عوامی نمائندوں علاقے کی تقدیر بدلنے کا وعدہ کر کے ووٹ تو لے جاتے ہیں لیکن اقتدار کی کرسی ملتے ہی نہ ہمیں پہچانتے ہیں بلکہ فنڈز کا بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے علاقہ مزید پسماندگی کی دلدل میں پھنستا چلا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے چیئرمین کے تبدیلی کے نعرے کو حقیقی معنوں میں سچ ثابت کرتے ہوئے گاؤں پکشاہی کے عوام کو جلد سے جلد بنیادی سہولیات دیں۔
خانپور : صوبائی حکومت و مقامی نمائندوں کی عدم توجہی یونین کونسل مسلم آباد،ا علاقہ پکشاہی زندگی کی بنیادی سہولیات صحت،گیس خستہ حال سٹرکیں،تعلیم سے محروم
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:18:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:18:00
Rating:


No comments: