خانپور:واپڈا انتظامیہ خانپور کی غفلت و لاپرواہی بالائی خانپور کے گائوں مسلم آباد کا ٹرانسفارمر 6دن گزر جانے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہو سکا
خانپور(وائس آف ٹیکسلا / راجہ محمد طاہر )واپڈا انتظامیہ خانپور کی غفلت و لاپرواہی بالائی خانپور کے گائوں مسلم آباد کا ٹرانسفارمر 6دن گزر جانے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہو سکا ۔جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لیگی ایم این اے بابر نواز کوبھی آگاہ کیاتاہم اس کے باوجود شنوائی نہ مل سکی علاقہ مسلم آباد کے مکینوں نے اس سے پہلے بھی مقامی ایم این اے بابر نوازکو ٹرانسفارمر کے اوور لورڈ کے حوالے سے پیشگی آگاہ بھی کیا ۔جس پر انہوں نے نئے ٹرانسفارمر کی یقین دہائی کرائی ۔عرصہ دراز گزر جانے کے باوجودٹرانسفارمر کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔جس سے جیالے کارکنوں میں سخت غم و غصہ کی لہر پا ئی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شدید طوفان کی وجہ سے محلہ بھٹیاں،محلہ چوہدریاں،محلہ مستریاں،محلہ ترک کامشترکہ ٹرانسفارمر جل گیا جس کی وجہ سے علاقے کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مقامی ایم این اے بابر نواز خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس بات کا نوٹس لیں۔
خانپور:واپڈا انتظامیہ خانپور کی غفلت و لاپرواہی بالائی خانپور کے گائوں مسلم آباد کا ٹرانسفارمر 6دن گزر جانے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہو سکا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
01:19:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
01:19:00
Rating:


No comments: