واہ کینٹ: گھریلو گیس میٹر بھی چوروں کے نشانے پر، ایک محلے کے سات میٹر رات گئے چوری ہو گئے
واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) گھریلو گیس میٹر بھی چوروں کے نشانے پر، ایک محلے کے سات میٹر رات گئے چوری ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ جناح کالونی میں میٹر چور گروہ متحرک ،ایک ہی محلے کے سات گھروں کے میٹر چوری ہو گئے ، قریبی تھانے میں ایف آئی درج ،جناح کالونی کے رہائشی اور متاثرہ شخص مسعو د اختر جنجوعہ نے وائس آف ٹیکسلا کو بتایا کہ رات کو میٹر چوری کی منظم وارداتیں جاری ہیں رات تک ہمارا میٹر موجود تھاصبح اٹھ کر دیکھا تو غائب تھا ، ایک کرسچن فیملی جنہوں نے کچھ دن پہلے ہی نیا گیس میٹر لگوایا تھاان کا میٹر بھی چوری ہوگیا ،اس ضمن میں متاثرین نے جب محکمہ سوئی گیس سے بات کی توانہوں نے میڑاتارے جانے سے لا علمی کا اظہار کیا ، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس منظم طریقے سے کو ئی عام چور گیس میڑنہیں اتار سکتا جب تک محکمہ کے افراد ساتھ شامل نہ ہوں ، متاثرین کا کہنا تھا کہ ایک تو ہمارے میٹر چوری ہو گئے ہیں اوپر سے جب نئے میڑ کے لئے کہا جاتا ہے تو محکمہ گیس ہم سے 14000روپے اور کچھ اضافی رقم لے کر میٹر لگا کے دیتا ہے جو کہ ہمارا ڈبل نقصان ہے ، اہل علاقہ نے قریبی تھانے میں اجتماعی ایف آئی درج کروا دی اور پو لیس پر زور دیا کہ اہل علاقہ کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام اس روز بروز کے نقصان سے بچ سکے ،
واہ کینٹ: گھریلو گیس میٹر بھی چوروں کے نشانے پر، ایک محلے کے سات میٹر رات گئے چوری ہو گئے
Reviewed by SKY IRAQ
on
14:17:00
Rating:

No comments: