Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خا نپور : پشاور ہا ئی کو رٹ نے پی کے49کے ایم پی اے را جہ فیصل زمان کے تر قیا تی فنڈ بحال کر نے کے احکا مات جاری کر دیے

 خا نپور (وآئس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر) پشاور ہا ئی کو رٹ نے پی کے( انچاس )کے ایم پی اے را جہ فیصل زمان کے تر قیا تی فنڈ بحال کر نے کے احکا مات جاری کر دیے را جہ فیصل زمان کے کیس کی پیروی ایڈو کیٹ خالد الرحمن قر یشی اور ایڈو کیٹ وقاص شاہ نے کی ایم پی اے را جہ فیصل زمان نے اپنی رہا ئش گاہ پر پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ کسی کو پی کے 49کے تر قیا تی فنڈ پر ڈا کہ ڈا لنے نہیں دوں گا اور نہ ہی کسی کی دخل اندازی برداشت کی جا ئے گی کسی کو میرے حلقے سے الیکشن لڑنے کا شوق ہے تو وہ اپنا فنڈ لے کر آئے میں اپنی تر قیا تی سکیموں پر کسی اور کو تحتی نہیں لگا نے دوں گا تحصیل خانپور کے دفا تر بھی خانپور میں ہی بنا ئے جا ئیں گے کسی اور جگہ منتقل کر نے کی کوشش کی تو عوام کو لیکر سٹرکوں پر نکل آئو گا ان خیا لات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے( پی کے-)49را جہ فیصل زما ن نے خا نپور میں اپنی رہا ئش گاہ پر ایک پر ہجوم پر یس کا نفرند سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی ہری پور نے(کے پی کے)کے صو بائی رہنماء یو سف ایوب خان کی مدا خلت پر میرے حلقے کے ساڈھے تین کروڑ روپے کے تر قیا تی سکیموں کے فنڈ روک لیے تھے جبکہ یو سف ایوب کی مداخلت پر خانپور اندرون شہر کے روڈوں کیلئے10کروڑ روپے کے فنڈ بھی جا ری نہ ہو سکے جس پر مجھے مجبوراََ پشاور ہا ئی کوٹ کے دروازے پر دستک دینی پڑی ایم پی اے را جہ فیصل زمان نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ پر پورا یقین تھا کہ عا دلیہ میں حق اور سچ کی فتح ہو گی اور انشاء اللہ عدالت عا لیہ کا تا ر یخی فیصلہ حلقہ کی عوام کے حق میں آیا ہے عدالت عا لیہ نے میرے حلقے کے تمام تر قیا تی فنڈجاری کرنے کے احکامات صادر کر دیے گئے انہوں نے مذید کہا کہ میں حلقے کی عوام کے تر قیا تی فنڈ کسی کو چھینے نہیں دوں گا اگر کسی کو میرے حلقے سے الیکشن لڑنے کا شوق ہے تو وہ 2018ء تک صبر کرے اور اپنے فنڈ لے کر آئے ایم پی اے را جہ فیصل زمان نے کہا کہ ڈی سی ہری پور نے اب بھی عدالت عا لیہ کا حکم نہ ما نا تو میں ڈی سی ہری پور کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں تو ہین عدالت کا کیس دا ئر کرئوں گا اگر کسی نے میرے تر قیا تی کاموں پر اپنے نام کی تختیاں لگا نے کی کوشش کی تو اس کے لیے میں اکیلا ہی کا فی ہوں ایم پی اے را جہ فیصل زمان نے مذید کہا کہ تحصیل خانپور کا مر کزی مقام خانپور ہے اور تحصیل خانپور کے دفاتر بھی خانپور میں ہی قا ئم کیے جا ئیں گے کسی کو بھی تحصیل خانپور کے دفا تر کسی اور جگہ منتقل کرنے کی اجازت نہیں دوں گا اگر زبر دستی دفاتر کسی اور جگہ منتقل کیے گئے تو میں عوام کو لے کر سڑکوں پر نکل آئوں گا اور میں عوام کے حقوق کے لیے کسی قسم کی قر با نی دینے سے گر یز نہیںکرئوں گا پر یس کا نفر نس کے اختتام پر را جہ فیصل زمان نے میڈ یا کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ اس حقوق کی جنگ میں عوام کے سا تھ سا تھ میڈ یا بھی میری آواز بنی ہے ۔


خا نپور : پشاور ہا ئی کو رٹ نے پی کے49کے ایم پی اے را جہ فیصل زمان کے تر قیا تی فنڈ بحال کر نے کے احکا مات جاری کر دیے Reviewed by Voice of Taxila News on 16:30:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.