اسلام آباد : سعودیہ پر حملے کی کوشش کی تو پاکستان کی فوج سمیت ساری عوام سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار ہے سراج الحق ۔
خانپور (وائس آف ٹیکسلا/ راجہ محمد طاہر ) پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کیلئے امن کا پیغام لایا ہوں اب وقت آگیا ہے کے تمام دشمن طاقتوں کے خلاف مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے صدر ممنون حسین ۔وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی طرف سے سلامتی کی کوششوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں میرا تمام اسلامی ممالک کے علماء کو یہ پیغام اسلام کے دشمنوں کے خلاف متحد ہو جاہیں دہشت گرد مسلمان نہیں اور نہ انکا تعلق اسلام سے ہے اسلام آباد میں ہونے والی بین الااقومی اسلامی پیغام امن کانفرنس میں رابطہ عالم اسلامیہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا خطاب ا گر حرم پاک پر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا یا سعودیہ پر عملے کی کوشش کی تو پاکستان کی فوج سمیت ساری عوام سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار ہے سراج الحق ۔پاکستان کی حکومت اپنی زمہ داریاں ٹھیک طریقے سے انجام دے رہی ہے سعودی حکومت نے مشکل حالات میں بھی کانفرنس میں شرکت کر کے اپنی زمہ داری سر انجام دی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی اموار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس طرح کی کانفرنس منقعد کرنے کی اشد ضرروت تھی پاکستان کی عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جو قربیاں دی ہیں وہ پوری دنیا جانتی ہے حرم کی حفاظت کیلئے اور سعودی عوام کے لئے پاکستانی حکومت ہر وقت تیار ہے پاکستان میں اس کانفرنس کو منقعد کرنے پر جمعیت اہلحدیث کو مبارکباد پیش کرتے پاکستان مین نواز شریف کی قیادت میں ایک ایسا ادارہ بنایا جو کہ پورے عالم اسلام میں کام کر سکے گا اس موقع پر پروفیسر ساجد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حرم کی خدمت اور سعودی عوام کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں سعودی حکومت نے جنرل راحیل شریف کو تیس سے زاہد ممالک کا سربراہ بنانا ایک اچھا اقدام ہے اس اقدام کے خلاف اُٹھائی جانے والی آوازیوں کے بجائے ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے یہ پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اس موقع پر دیگرممالک سے آنے والے علماء اکرام اور سیاسی قائدین نے بھی خطاب کیا ۔
اسلام آباد : سعودیہ پر حملے کی کوشش کی تو پاکستان کی فوج سمیت ساری عوام سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار ہے سراج الحق ۔
Reviewed by Voice of Taxila News
on
19:05:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
19:05:00
Rating:




No comments: