Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ: ادبی تنظیم فانوس کا معروف شاعر ڈاکٹر وحید احمد کے اعزاز میں شاندارتقریب کا انعقاد،

 واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) ادبی تنظیم فانوس کا معروف شاعر ڈاکٹر وحید احمد کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا واہ کینٹ کی ادبی تنظیم فانو س نے معروف شاعر اور نظم نگار ڈاکٹر وحید احمدکے اعزاز میں شام ِ پذیرائی پروگرام گرین لیگون ہو ٹل میں منعقد کیا ، جس میں ملک کے نامور شعراء اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، پروگرام کی صدارت معروف دانشور خواجہ اظہرالحسن نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا اور ڈاکٹر وحید احمد سے تعلق بہت پرانا ہے ڈاکٹر وحید احمد نا قابل تسخیر شاعر ہیں ، ٹیکسلا کی سر زمین ادبی لحاظ سے نہایت زر خیز ہے، صدیوں سے ٹیکسلا علم و ادب کی پہچان رہا ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر وحید احمد نے فانوس ادبی تنظیم اور اہلیان ٹیکسلا واہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنا تازہ کلام سنایا، تقریب میں فانوس کے ممبر شعراء نے ڈاکٹر وحید احمد کےلئے تعریفی نظمیں بھی سنائیں ، ادبی و علمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین جناب عطاالرحمان چوہدری(چیئرمین دی فاونڈرزایجوکیشن سوسائٹی ٹیکسلا)جناب طاہر درانی ( مینجنگ ڈائریٹر الائیڈ سکول سسٹم ) سید قمر عباس (وائس آف ٹیکسلا ) سردار شفیق (پرنسپل قویسٹ کالج )اورعلاقہ بھر سے نوجوان شعراء نے تقریب میں شرکت کی ، متمنی شرکت اور مشہورادبی شخصیت شعیب ہمیش صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، فانو س تنظیم کے صدر جناب عتیق  صاحب نے خواجہ اظہار الحسن اور ڈاکٹر وحید سمیت تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پرتلف کھانے کا اہتمام کیا گیا، 
 
واہ کینٹ: ادبی تنظیم فانوس کا معروف شاعر ڈاکٹر وحید احمد کے اعزاز میں شاندارتقریب کا انعقاد، Reviewed by Voice of Taxila News on 01:22:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.